ایمان

پریشانی

پریشانی
تذکرہ کرنے سے بڑھتی ہے
خاموش رہنے سے کم ہوجاتی ہے
صبر کرنے سے ختم ہو جاتی ہے
اور
اللہ کا شکر ادا کرنے سے خوشی میں بَدَل جاتی ہے .

Posted on Apr 04, 2013

سب سے بڑا فخر یہ ہے کہ فخر نہ کرو۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 12, 2011

بہترین عبادت عبادت کو پوشیدہ رکھنا ہے۔

Posted on Apr 12, 2011

بہترین قدم وہ ہے جو نیکی کی طرف اٹھے۔

Posted on Apr 12, 2011

بہترین صدقہ زبان کو برے الفاظ سے روکے رکھنا ہے۔

Posted on Apr 12, 2011

دنیا کی محبت ہر خطا کی جڑ ہے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Posted on Apr 12, 2011

عالم اپنی ذات کے قائم رہتا ہے اور عارف اپنے رب کے ساتھ قائم ہوتا ہے۔

حضرت علی ہجویری
Posted on Apr 12, 2011

قیامت کے دن انکے ذمے ایک بھی گناہ نہیں ہوگا

ایمان والوں پر اتنے مصائب آئے صبر کرنے پر قیامت کے دن انکے ذمے ایک بھی گناہ نہیں ہوگا۔

Posted on Apr 12, 2011

اپنے ایمان والے بندے کے کسی پیارے کو میں اٹھاؤں اور وہ صبر کرے تو میرے پاس اس کے لیے جنت کے سوا کچھ نہیں۔

حدیث قدسی
Posted on Apr 12, 2011

ایمان والوں کی راتیں خدا کے حضور سجدہ اور قیام میں گزرتی ہیں۔

الفرقان
Posted on Apr 12, 2011