صبر

بخیل اللہ سے دور ہے جنت سے دور ہے لوگوں سے دور ہے اور دوزخ سے نزدیک ہے۔

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Posted on Apr 06, 2011

بندے کی بہتری خدا بندے سے بہتر جانتا ہے۔

حضرت علی ہجویری
Posted on Apr 06, 2011

حرام کاموں سے نفس کو روکنا بھی صبر کی دوسری قسم ہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 06, 2011

جو چیز خریدی نہ جاسکتی ہو اسے فروخت نہ کرو۔

حضرت فرید الدین گنج شکر
Posted on Apr 06, 2011

تمہیں جہاں صداقت اور خلوص نظر آئے وہیں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ۔ ورنہ تنہائی بہترین رفیق ہے۔

حضرت عبدالحق
Posted on Apr 06, 2011

فقیر کو صدقہ دے کر احسان نہ جتلا بلکہ اس کے قبول کرنے کا خود احسان مند ہو۔

حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011

جس بیوی سے تیرے والدین ناراض ہوں۔ اس کو طلاق دے دینا خدمت والدین میں داخل ہے۔

حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011

حرام مال سے صدقہ دینے والا ناپاک کپڑا پیشاب سے دھو لے والی مثل ہے۔

حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011

غیبت اس کو کہتے ہیں کہ کسی شخص کا ذکر اس کی پیٹھ پیچھے اس طریق پر کیا جائے کہ وہ سنے تو اسے رنج ہو۔

حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011

اٹھو جاگو اور جب تک منزل نہ پاؤ چین سے نہ بیٹھو۔

محمد علی جوہر
Posted on Apr 06, 2011