دنیا کے سات قدیم عجائبات

مصر میں قاہرہ سے باہر جیزہ (GIZA) کے مقام پر 3 اہراموں کا گروپ خوفو، خافرہ اور مینکاؤرا دُنیا کے عجائبات میں پہلے نمبر پر ہے۔ جیزہ میں سب سے بڑا ہرم خوفو (Khufu) یا چیوپس (Cheops) ان میں سب سے بڑ ہے جو 13 ایکڑ پر بھیلا ہوا ہے۔ اس کی ابتداء میں بلندی 482 فٹ تھی جو ایک منزل گرنے سے اب اندازاً 450 فٹ رہ گئی ہے۔ اس کی چوڑائی 755 مربع فٹ ہے اور اس کی تعمیر میں 2٫300٫000 پتھر کے بلاک استعمال کیے گئے جن میں ہر پتھر کا وزن 2.5 ٹن ہے۔ جبکہ جسامت 40 مکعب فٹ ہے۔ ان کی تاریخ تکمیل اندازاً 2٫680 قبل مسیح کی بیان کی جاتی ہے۔
اہرام مصر کی بنیاد چوکور ہے مگر ان کے پہلو تکونے ہیں۔ یہ تکونیں اُوپر جاکر ایک نکتے پر مل جاتی ہیں۔ ہر فرعون مصر نے اپنی ممی کو محفوظ رکھنے کے علیٰحدہ ہرم تعمیر کروایا تھا۔ اصل مدفن ہرم سے بہت نیچے اس چٹان میں کھود کر بنایا جاتا تھا جس پر ہرم کی تعمیرکی جاتی تھی۔

Posted on Mar 29, 2011