قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت آدم علیہ السلام

کے ساتھ پیدا ہونے والی لڑکی سے کریں? تاریخ الطبری:92/1 یعنی اس لڑکی سے شادی کرنا جائز نہ تھا، جو لڑکے کے ساتھ پیدا ہوئی ہو?
? قابیل اور ہابیل کا واقعہ:
اللہ تعالی? نے قرآن مجید میں فرمایاہے:
”اور (اے محمد?!) ان کو آدم کے دو بیٹوں (ہابیل اور قابیل) کے حالات ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنادو دو کہ جب ان دونوں نے (اللہ کی جناب میں) کچھ نیازیں چڑھائیں تو ایک کی نیاز تو قبول ہوگئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی (تب قابیل، ہابیل سے) کہنے لگا کہ میں تجھے قتل کردوں گا? اُس نے کہا کہ اللہ پرہیزگاروں ہی کی (نیاز) قبول فرمایا کرتا ہے? اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے مجھ پر ہاتھ چلائے گا تو میں تجھ کو قتل کرنے کے لیے تجھ پر ہاتھ نہیں چلاؤں گا‘ مجھے تو اللہ رب العالمیں سے ڈر لگتا ہے? میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ میں بھی ماخوذ ہو اور اپنے گناہ میں بھی، پھر (زُمرہ?) اہل دوزخ میں ہو، اور ظالموں کی یہی سزا ہے? مگر اس کے نفس نے اس کو بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اس نے اسے قتل کردیا اور خسارہ اُٹھانے والوں میں ہوگیا? اب اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیسے چھپائے? کہنے لگا: ہائے افسوس مجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا، پھر وہ پشیمان ہوا?“ (المائدة:31-27/5)
یہاں پر ہم علمائے سلف کے ارشادات کا خلاصہ بیان کریں گے:
متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنھُم سے روایت ہے کہ آدم علیہ السلام ہر لڑکے کی شادی کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ پیدا ہونے والی لڑکی سے کرتے تھے? ہابیل نے قابیل کی بہن سے نکاح کرنے کا ارادہ کیا? اور قابیل کی بہن زیادہ خوش شکل تھی، چنانچہ قابیل نے چاہا کہ اس کی شادی ہابیل کی بجائے خود اس سے ہوجائے? آدم علیہ السلام نے اسے حکم دیا کہ ہابیل کو اس سے نکاح کرنے دے? اس نے انکار کردیا تو آدم علیہ السلام نے دونوں کو قربانی کرنے کا حکم دیا? ہابیل بھیڑ بکریاں پالتا تھا، اس نے ایک موٹا تازہ جانور قربان کیا? قابیل نے اپنی کھیتی میں سے نکمی فصل کا ایک گٹھا قربانی کے طور پر پیش کیا? آسمان سے آگ اُتری، اس نے ہابیل کی قربانی کو کھا لیا لیکن قابیل کی قربانی کو چھوڑ دیا? اسے غصہ آگیا? اس نے کہا: ”میں ضرور تجھے قتل کردوں گا تاکہ تو میری بہن سے شادی نہ کرسکے? ہابیل نے کہا: اللہ تعالی? پرہیزگاروں سے (قربانی) قبول فرماتا ہے?“ تفسیر ابن کثیر:43/2‘_44 تفسیر سورة المائدة‘ آیت:27
ابو جعفر? نے فرمایا کہ جب وہ دونوں قربانی دے رہے تھے تو آدم علیہ السلام بھی موجود تھے? انہوں نے دیکھا کہ ہابیل کی قربانی قبول ہوگئی ہے، قابیل کی نہیں ہوئی? تب قابیل نے آدم علیہ السلام سے کہا: اس کی قربانی اس لیے قبول ہوئی ہے کہ آپ نے اس کے حق میں دعا کی تھی اور آپ نے میرے حق میں دعا نہیں کی? اس کے بعد اس نے تنہائی میں ہابیل کو دھمکی دی?
ایک رات ہابیل کو جانور چراتے ہوئے (واپس آنے میں) دیر ہوگئی? آدم علیہ السلام نے اس کے بھائی قابیل کو بھیجا کہ معلوم کرے اُسے کیوں دیر ہوئی ہے? وہ گیا تو اسے ہابیل مل گیا? اس نے کہا: تیری

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت آدم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.