قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت آدم علیہ السلام

(طوفان ختم ہونے کے بعد) انہیں بیت المقدس میں دفن کردیا? تاریخ الطبری:105/1
آپ کی عمر کے بارے میں بھی اختلاف ہے? حضرت ابن عباس اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنھُم کی روایت سے مرفوع حدیث ہے کہ لوح محفوظ میں ان کی عمر ہزار سال لکھی ہوئی تھی? مسند ا?حمد: 252/1 صحیح ابن حبان (ابن بلبان)41/14‘ حدیث:6167اس کے مقابلے میں تورات کے اس بیان کو اختیار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ نو سو تیس سال زندہ رہے? اہل کتاب کا یہ بیان ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ اس صحیح بیان کے خلاف ہے جو معصوم نبی (?) سے ہم تک قابل اعتماد طریقے سے پہنچا ہے?
ویسے ان کے قول اور حدیث میں مطابقت بھی پیدا کی جاسکتی ہے? تورات کا بیان، اگر غلطی اور تبدیلی سے محفوظ رہ گیا ہو تو اس کا مطلب ہوگا کہ آدم علیہ السلام جنت سے زمین پر آنے کے بعد نوسو تیس شمسی سال زندہ رہے? قمری حساب سے یہ مدت نو سو ستاون سال بنتی ہے? اس میں تینتالیس سال کی وہ مدت شامل کرلی جائے جو انہوں نے زمین پر آنے سے پہلے جنت میں گزاری تھی تو کل مدت ہزار سال ہوجائے گی?
حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کے بعد ان کے بیٹے شیث علیہ السلام نے ان کے کام (رشد و ہدایت اور تبلیغ) کی ذمہ داری اُٹھائی? جب ان کی وفات کا وقت آیا، تو انہوں نے اپنے بیٹے ”انوش“ کے حق میں وصیت کی? چنانچہ انہوں نے یہ ذمہ داری اُٹھائی? ان کے بعد ان کے بیٹے ”قینن“ پھر ان کے بیٹے ”مہلاییل“ نے یہ منصب سنبھالا? ان کے بارے میںاہل فارس کا کہنا ہے کہ وہ ہفت اقلیم کے بادشاہ تھے? سب سے پہلے انہوں نے درخت کاٹے، شہر بسائے اور بڑے بڑے قلعے تعمیر کیے? وہ کہتے ہیں کہ بابل اور سوس (ایران) کے شہر انہوں نے تعمیر کیے? انہوں نے ابلیس کے لشکروں کو شکست دے کر زمین کے دور دراز علاقوں اور پہاڑوں کی گھاٹیوں میں منتشر کردیا? انہوں نے بہت سے سرکش جن اور بھوت قتل کیے? ان کا ایک بہت بڑا تاج تھا? وہ لوگوں سے خطاب فرماتے تھے? ان کی حکومت چالیس سال قائم رہی?
ان کی وفات پر ان کے بیٹے ”یرد“ نے ان کا منصب سنبھالا? انہوں نے اپنی وفات کے وقت اپنے بیٹے ”خنوخ“ کے حق میں وصیت کی? مشہور قول کے مطابق انہی کو ”ادریس علیہ السلام“ کہا جاتا ہے?
???

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت آدم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.