قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت آدم علیہ السلام

(بنی اسرائیل:53/17)
وہ انسان کو صدقہ و خیرات، احسان، بھلائی، نیکی کی راہ میں خرچ کرنے سے روکتا ہے کہ اس سے مال کم ہوجائے گا?اس طرح انسان کو بخل، ہوس ، کنجوسی اور ظلم و ستم کی تعلیم دیتا ہے کہ اس سے مال بڑھتا ہے:
”شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے?“ (البقرة:268/2)
وہ شراب، جوئے اور قبر پرستی سے لوگوں کے عقائد و اعمال میں بگاڑ پیدا کرتا ہے، ان میں باہمی نفرت کو فروغ دیتا ہے اور اللہ تعالی? کی عبادت سے روک دیتا ہے:
”اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان وغیرہ اور پانسے کے تیر یہ سب گندی باتیں ہیں، شیطانی کام ہیں‘ ان سے بالکل الگ تھلگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو اور شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض واقع کرادے اور اللہ تعالی? کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے، سو اب بھی باز آجاؤ?“ (المائدة:91/5)
شیطان انسان کو لباس سے محروم کرکے بے شرمی اور بے حیائی کو فروغ دیتا ہے? آج دنیا میں شہوت پرستی کا جو سیلاب آیا ہوا ہے اور انسانیت جس شرمندگی سے دوچار ہے وہ شیطانی چال کے انتہائی کامیاب ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے? ارشاد باری ہے:
”اے اولاد آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کرادیا‘ ان کا لباس بھی اتروادیا تاکہ وہ ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے اور وہ اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم انہیں نہیں دیکھتے ہو?“ (الا?عراف:27/7)
? ابلیس‘ ابوالشیاطین: ابلیس تمام شیطانوں کا باپ ہے? ابلیس جنوں میں سے تھا، اپنی سرکشی، تکبر اور حسد کی وجہ سے اس کی الگ پہچان بنی? ارشاد باری تعالی? ہے:
”سوائے ابلیس کے، یہ جنوں میں سے تھا اس نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی?“ (الکھف:50/18)
جن ذی عقل مخلوق ہیں? انسانوں کی طرح جن بھی شریعت کے پابند ہیں? چونکہ یہ آگ سے پیدا کیے گئے ہیں اور ان کے مادی جسم نہیں ہیں اس لیے ہم انہیں دیکھ نہیں سکتے جبکہ وہ ہمیں دیکھتے ہیں? جیسا کہ فرمان باری تعالی? ہے:
”وہ اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتے ہیں کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو?“ (الا?عراف:27/7)
جنوں کی تخلیق کے بارے میں ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا?“ (الحجر:27/15)
جنوں میں بھی نیک و بد ہیں? نیک جن شریعت کے پابند اور نیک کاموں میں سبقت لے جانیکی کوشش کرتے ہیں جبکہ شریر شیطان کے چیلے ہیں اور دوسروں کو گمراہ کرنے میں مشغول رہتے ہیں? جیسا کہ جنوں کی زبانی ارشاد ربانی ہے:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت آدم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.