قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت داؤد علیہ السلام

حضرت داود علیہ السلام

نام و نسب اور حلیہ مبارک

آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے: داود بن ایشا بن عُوید بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عمیناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودا بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام?
وہب بن منبہ? سے روایت ہے کہ حضرت داود علیہ السلام کا قدم چھوٹا تھا، آنکھیں نیلی تھیں، بال کم تھے اور دل پاکیزہ تھا?
جب حضرت داود علیہ السلام نے جالوت کو قتل کیا تو آپ کو بنی اسرائیل میں عزت اور ہر دل عزیزی حاصل ہوگئی? آخرکار آپ کو بادشاہ بنا دیاگیا? اللہ تعالی? نے آپ کو نبوت بھی عطا فرمائی? اس طرح نبوت اور حکومت ایک ہی فرد میں جمع ہوگئیں? اس سے پہلے بادشاہ اور قبیلے سے ہوتا تھا اور نبی کسی اور قبیلے سے? اللہ تعالی? نے فرمایا:
”اور داود کے ہاتھوں جالوت قتل ہوا اور اللہ تعالی? نے داود کو مملکت و حکمت اور جتنا کچھ چاہا علم بھی
عطا فرمایا? اگر اللہ تعالی? بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمین میں فساد پھیل جاتا لیکن اللہ تعالی?
دنیا والوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے?“ (البقرة: 251/2)
ابن جریر? کہتے ہیں کہ جب جالوت نے طالوت کو دو بدو جنگ کی دعوت دی تو کہا: ”یا تم میری طرف آؤ یا میں تمہاری طرف آتا ہوں?“ طالوت نے فوج سے کہا: ”اس کا چیلنج کون قبول کرے گا؟“ حضرت داود علیہ السلام سامنے آئے اور مقابلہ کرکے جالوت کو قتل کردیا?
تفسیر الطبری 844/2 تفسیر سورة البقرة‘ آیت: 251
وہب بن منبہ? نے فرمایا: لوگوں نے حضرت داود علیہ السلام کی بہادری سے متاثر ہو کر طالوت کو معزول کردیا اور حضرت داود علیہ السلام کو بادشاہ بنالیا? بعض کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ شمویل علیہ السلام کے حکم سے ہوا جبکہ بعض کا خیال ہے کہ انہیں جنگ سے پہلے ہی مقرر کردیا تھا?

حضرت داود علیہ السلام پر انعامات ربانی

اللہ تعالی? نے حضرت داود علیہ السلام کو بہت سی نعمتوں سے مالا مال فرمایا تھا جن میں حسن صوت اور حسن عبادت کے ساتھ ساتھ پرندوں اور پہاڑوں کی تسخیر بھی شامل ہے? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم نے داود کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی? اے پہاڑو! ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو
(اُن کے ارد گرد جمع کردیا) اور ان کے لیے ہم نے لوہے کو نرم کردیا کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور کڑیوں
کو اندازے سے جوڑو اور نیک عمل کرو جو عمل تم کرتے ہو میں اُن کو دیکھنے والا ہوں?“
(سبا?: 11'10/34)

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.