قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

حضرت عیسی? ابن مریم علیہ السلام

قرآن مجید میں حضرت مریم علیھا السلام کا تذکرہ? خیر

اللہ تعالی? نے سورہ? آل عمران کی ابتدائی آیات میں عیسائیوں کے عقیدے کی تردید فرمائی? اللہ تعالی? کی لعنت ان پر برسے‘ وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ عیسی? علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں? اللہ تعالی? کی شان اس سے‘ جو کچھ وہ کہتے ہیں‘ بہت بلند و بالا ہے? ان آیات میں اللہ تعالی? نے بیان فرمایا ہے کہ حضرت عیسی? علیہ السلام بھی اس کے بندوں میں سے ایک بندے ہیں جنہیں اللہ تعالی? نے پیدا کیا اور ان کی شکل و صورت بنائی‘ انہیں بغیر باپ کے پیدا فرمایا جیسے حضرت آدم علیہ السلام کو بغیر ماں باپ کے کُن± کہہ کر پیدا فرمایا? نیز حضرت مریم علیھاالسلام کے حالات بھی بیان فرمائے ہیں?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”اللہ نے آدم اور نوح اور خاندان ابراہیم اور خاندان عمران کو تمام جہان کے لوگوں میں منتخب فرمایا
تھا? ان میں سے بعض بعض کی اولاد تھے اور اللہ سننے والا‘ جاننے والا ہے? (وہ وقت یاد کرو) جب
عمران کی بیوی نے کہا کہ اے پروردگار! جو (بچہ) میرے پیٹ میں ہے میں اس کو تیری نذر کرتی
ہوں? اُسے دنیا کے کاموں سے آزاد رکھوں گی سو (اسے) میری طرف سے قبول فرما? بے شک تو
سننے والا (اور) جاننے والا ہے? جب اُن کے ہاں بچہ پیدا ہوا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! میں نے تو
لڑکی جنم دی ہے اور جو کچھ ان کے ہاں پیدا ہوا تھا، اللہ کو خوب معلوم تھا اور (نذر کے لیے) لڑکا
(موزوں تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح (ناتواں) نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں
اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں? تو پروردگار نے اس کو پسندیدگی
کے ساتھ قبول فرمایا اور اسے اچھی طرح پرورش کیا اور زکریا کو اس کا کفیل بنایا? زکریا جب کبھی
عبادت گاہ میں اس کے پاس جاتے تو اس کے پاس کھانا پاتے? (یہ کیفیت دیکھ کر ایک دن مریم
سے) پوچھنے لگے کہ مریم! یہ کھانا تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے؟ وہ بولیں: اللہ کے ہاں سے
(آتا ہے?) بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے?“
(آل عمران: 37-33/3)
ان آیات میں اللہ تعالی? نے بیان فرمایا ہے کہ اس نے آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد میں سے پابند شریعت اور اطاعت گزار افراد کو منتخب اور ممتاز فرمایا ہے? ان میں سے آل ابراہیم کو خاص شرف حاصل ہے جن میں آل اسماعیل بھی شامل ہیں? اس کے بعد آل ابراہیم کے ایک پاک باز گھرانے کا شرف بیان فرمایا ہے? وہ حضرت عمران کا گھرانا ہے جو مریم علیھاالسلام کے والد محترم تھے? حضرت عمران اپنے زمانے کے بہت نیک اور عبادت گزار آدمی تھے? مریم علیھاالسلام کی والدہ محترمہ ”حنّہ بنت فاقود“ بھی عبادت گزار خاتون تھیں? حضرت زکریا علیہ السلام حضرت مریم علیھاالسلام کی بہن ”اشیاع“ کے شوہر تھے? بعض علماء

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت داؤد علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.