قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

حضرت ابراھیم علیہ السلام

نام و نسب‘ بعثت اور والد کو دعوت توحید

حضرت اِبراہیم علیہ السلام کا نسب نامہ یہ ہے: اِبراھیم بن تارخ (250) بن ناحور (148) بن ساروغ (230) بن راغو (239) بن فالح (439) بن عابر (464) بن شالح (433) بن ارفخشد (438) بن سام (600) بن نوح علیہ السلام?
اہل کتاب کی کتاب (بائبل) میں اسی طرح لکھا ہوا ہے? ہم نے ناموں کے ساتھ ان کے بیان کے مطابق ان حضرات کی ہندسوں میں عمریں لکھ دی ہیں? (دیکھیے: کتاب: پیدائش، باب: 11)
? حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام: ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ کیا تم بتوں
کو معبود بناتے ہو؟ میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمراہی میں ہو?“ (الا?نعام: 74/6)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام ”آزر“ تھا? حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنُہما سمیت اکثر علمائے نسب کا کہنا ہے کہ اس کا نام ”تارح“ تھا? اہل کتاب ”تارخ“ کہتے ہیں? بعض علماءنے کہا: ”یہ (آزر) اس بت کا نام ہے جس کی وہ پوجا کرتا تھا اس وجہ سے اُسے بھی ”آزر“ کہنے لگے?“
امام ابن جریر? نے فرمایا: ”صحیح یہ ہے کہ اس کا نام آزر تھا? شاید اس کے دو نام ہوں یا ایک نام ہو دوسرا عرف? اور یہی بات قرین قیاس معلوم ہوتی ہے?“ (واللہ اعلم)
تفسیر الطبری: 317/5‘ تفسیر سورة الا?نعام‘ آیت: 74
ابن عساکر? نے حضرت عکرمہ? سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”حضرت اِبراہیم علیہ السلام کی کنیت اَبُو ضِی±فَان (مہمانوں والا، مہمان نواز) تھی?“
مو?رخین یہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے والد کے درمیانے بیٹے تھے? ہاران کی وفات اس کے پاپ کی زندگی میں اسی علاقے میں ہوگئی تھی جہاں وہ پیدا ہوا‘ وہ کلدانیوں کا علاقہ یعنی بابل کی سرزمین تھی? تاریخ و سیرت کے مصنفین کے ہاں یہی مشہور ہے?
ابن عساکر? نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے:”صحیح بات یہ ہے کہ آپ کُوثی? (بابل) میں پیدا ہوئے?“
تاریخ ابن عساکر: 177/6
? حضرت ابراہیم علیہ السلام کی شکل و شباہت: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنُہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”میں نے عیسی? ابن مریم، موسی? اور ابراہیم علیہم السلام کو دیکھا? عیسی? علیہ السلام سرخ فام، گھنگریالے بالوں والے اور چوڑے سینے والے تھے اور موسی? علیہ السلام گندمی رنگ کے،

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ہود علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.