قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت یوسف علیہ السلام

حضرت یوسف علیہ السلام

احسن القصص

اللہ تعالی? نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو حسن و جمال کے پیکر‘ صبر و ثبات کے مجسمے اور عفو و درگزر کے عظیم علمبردار بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام عطا فرمائے اور انہیں منصب نبوت سے سرفراز کیا?
اللہ تعالی? نے آپ کی شان میں قرآن مجید کی ایک پوری سورت نازل فرمائی ہے تاکہ لوگ اس پر غور کریں اور اس میں جو حکمتیں، نصیحتیں، آداب اور مسائل ہیں، انہیں سمجھیں? ارشاد باری تعالی? ہے:
”الر?‘ یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں? ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو?
(اے پیغمبر!) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے، تمہیں ایک نہایت
اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بے خبر تھے?“ (یوسف: 3-1/12)
قرآن مجید‘ فصیح و بلیغ زبان‘ بہترین قصص اور گزشتہ امم کے صحیح ترین حالات بتانے والی عظیم کتاب ہے جو نبی آخر الزمان? کو عطا ہوئی? اس مقام پر اللہ تعالی? نے اپنی عظیم کتاب کی تعریف فرمائی ہے کہ جو اس نے اپنے معزز بندے اور رسول پر فصیح عربابی زبان نازل فرمائی اور جو اتنی واضح اور سلیس ہے کہ ہر پاک باز‘ ذہین اور عقل مند آدمی اسے سمجھ سکتا ہے? وہ آسمان سے نازل ہونے والی سب سے مقدس کتاب ہے جو بڑی فصیح زبان اور واضح بیان کے ساتھ مقدس ترین فرشتے کے ذریعے سے مقدس ترین انسان پر، مقدس ترین مقام پر اور مقدس ترین وقت میں نازل ہوئی?
اگر گزشتہ اور آیندہ زمانے کے واقعات ہوں تو قرآن انہیں بہترین اور واضح ترین انداز سے بیان کرتا ہے? مختلف فیہ معاملات میں صحیح بات بیان کرتا ہے اور غلط بات کی تردید کرکے اسے غلط ثابت کر دیتا ہے?
اگر اوامر و نواہی کے مسائل ہوں تو قرآن کا پیش کردہ قانون سب سے زیادہ مبنی بر انصاف اور واضح اصولوں پر مشتمل ہوتا ہے? جیسا کہ ارشاد باری تعالی? ہے:
”تیرے رب کے فرمان سچائی اور انصاف میں کامل اور مکمل ہیں?“ (الا?نعام: 115/6)
یعنی واقعات کے بیان میں کامل ترین حقیقت اور اوامر و نواہی میں کامل ترین انصاف کا مظہر ہیں? اس کی وضاحت اللہ تعالی? کے اس فرمان سے ہوتی ہے:
”(اے پیغمبر!) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت
اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بے خبر تھے?“ (یوسف: 3/12)
یعنی آپ کو وحی کے ذریعے سے جو کچھ بتایا گیا ہے، آپ اس سے پہلے اس سے بے خبر تھے، جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت سلیمان علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.