قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت زکریا اور حضرت یحیی علیہماالسلام

حضرت زکریا
اور
حضرت یحی?ی علیہماالسلام
نام و نسب اور قرآن مجید میں آپ کا تذکرہ
حافظ ابن عساکر? نے آپ کا نام ”زکریا بن حنَّا“ لکھا ہے? بعض علماء”زکریا بن دان“ کہتے ہیں? جبکہ بعض علماءکے نزدیک آپ کا نسب یوں ہے: زکریا بن ادن بن مسلم بن صدوق بن محمان بن داود بن سلیمان بن مسلم بن صدیقة بن برحیة بن ملقاطیة بن ناحور بن سلوم بن بہفانیا بن حاش بن انی بن خثعم بن سلیمان بن داود علیہما السلام?
اللہ تعالی? اپنے فرمانبردار بندوں کی آزمائش کبھی نعمت عطا کرکے اور کبھی نعمت نہ دے کر کرتا ہے? حضرت زکریا علیہ السلام کی آزمائش اولاد جیسی نعمت سے محرومی کے ساتھ ہوئی، حت?ی کہ ایک روز زکریا علیہ السلام نے مریم علیھا السلام‘ جو کہ ان کی زیر کفالت تھیں‘ کو بے موسم پھل کھاتے دیکھا تو بے اختیار اپنے رب کو پکارا کہ الہ?ی مجھے نیک اولاد سے بہرہ مند فرما?
اللہ تعالی? نے انکی اس دعا اور دعا کی قبولیت کا تذکرہ سورہ? مریم، آل عمران اور الانبیاءمیں خوبصورت پیرائے میں کیا ہے:
”ک?ھ?ی?ع?ص? (یہ) تمہارے پروردگار کی مہربانی کا بیان ہے (جو اُس نے) اپنے بندے زکریا پر
(کی تھی) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا (اور) کہا کہ اے میرے پروردگار!
میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں اور سر (بڑھاپے کی وجہ سے) شعلے کی طرح بھڑک
اٹھا ہے اور اے میرے پروردگار! میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا? اور میں اپنے بعد اپنے
بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے‘ تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما جو
میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو‘ اور اے میرے پروردگار! اس کو خوش اطوار بنانا? اے
زکریا! ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحیی? ہے? اس سے پہلے ہم نے اس نام کا
کوئی شخص پیدا نہیں کیا? انہوں نے کہا: پروردگار! میرے ہاں کس طرح لڑکا پیدا ہوگا جب
(صورت حال یہ ہے) کہ میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ گیا ہوں؟ حکم ہوا کہ
اسی طرح (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ یہ میرے لیے آسان ہے اور میں پہلے تم کو بھی
تو پیدا کرچکا ہوں اور تم کچھ چیز نہ تھے? کہا کہ اے پروردگار! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما? فرمایا
کہ نشانی یہ ہے کہ تم صحیح سالم ہو کر تین رات اور (دن) لوگوں سے بات نہ کرسکوگے? پھر وہ
(عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو اُن سے اشارے سے کہا کہ صبح و شام
(اللہ کو) یاد کرتے رہو? اے یحیی?! (ہماری) کتاب کو مضبوطی سے پکڑے رہو! اور ہم نے اُن کو
لڑکپن ہی میں دانائی عطا فرمائی تھی اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی دی تھی اور وہ پرہیزگار

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت شمویل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.