5 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:50
بھارت میں دماغی سوزش سے ہلاک افراد کی تعداد206ہوگئی
نئی دہلی .....بھارت میں دماغ کی سوزش سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد200 سے زائد ہوگئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں Encephalitis یعنی دما غی سوزش کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ریاستی حکومت نے وفاق پر زور دیا ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کیلئے بچوں کے ساتھ بڑوں کی بھی ویکسی نیشن کی جائے۔محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک دماغی سوزش میں مبتلا 206 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیںاور صرف جولائی کے مہینے میں ہی92 اموات ہوئی ہیں۔