6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:41
اکشے کمار اپنی فلم کھلاڑی کی پروموشن میں مصروف
اے آر وائی - بالی ووڈ ایکشن بوائے اکشے کمار اپنی فلم کھلاڑی کی پروموشن میں ہیں کافی مصروف۔ ایکشن ہو یا تھرل۔ اکشے کمار ہمیشہ سے ہی خطرناک اسٹنٹس کرکے مداحوں کے دلوں میں جگہ گھیرتے ہیں۔اب کی بار فلم کھلاڑی میں بھی کچھ ایساہی ہوگا ۔
فلم کھلاڑی کی پروموشن کے لئے اکشے کمار مہاراشتر پہنچے جہاں مداحوں نےا ن کے گرد گھیرا ڈال دیا۔ خوشدلی سے مسکراتے ہوئے اکشے نے کہا کہ ان کی فلم دیکھنے کےلئے بھی اتنا ہی جھمگٹ ہونا چاہیئے۔ اکشے کی فلم کھلاڑی کل ریلیز ہورہی ہے۔