6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:50
نیو ایئر نائیٹ پر نہ کترینہ دکھائی دیں گی اور نہ ہی کرینہ
اے آر وائی - مداحوں کو کرنا پڑے گا اگلے سال کا انتظار۔۔اس بار نیو ایئر نائیٹ پر نہ کترینہ دکھائی دیں گی اور نہ ہی کرینہ۔
بالی ووڈ کی چکنی چمیلی اور چھمک چھلو میں ہر سال ہوجاتاہے سخت مقابلہ۔ نیوایئر نائیٹ پرکروڑوں کی بارش تو کون ہے جو ٹھکرائے۔
ہر سال اکتیس دسمبر کا ان دونوں کو ہوتا ہے شدت سے انتظارمگر اب کی بار نہ ہوں گے چھمک چھلو کے جلوے اور نہ ہی فیویکول کرینہ کی ادائیں نظرآئیں گے۔ بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف کو فلموں سے زیادہ اسٹیج پرفارمنس پر مل جاتے ہیں کروڑوں روپے ۔ اس سال پانچ کروڑ کی آفرہوئی کترینہ کو ،جسے انھوں نے شان بے نیازی سے ٹھکرادیا۔
سال کی آخری رات وہ گزاریں گی اپنے گھروالوں کےساتھ۔ اب کی بار نئے سال کی شروعات ہوگی بالی ووڈ بےبو کے بغیرچھمک چھلو نے دبنگ ٹو کے آئٹم سونگ فیویکل سے پر ڈانس کرنے سے کردیا انکار۔ پٹوڈی خاندان کے نواب کی خاطر ساڑھے چار کروڑروپے کی ڈیمانڈ پر بھی ایک نظر نہ ڈالی۔
کرینہ اور کترینہ کے نیو ایئر نائیٹ پر پرفارم نہ کرنے پر مداحوں کو جتنا دکھ ہوا ہوگا اس سے زیادہ بالی ووڈ کی دیگر آئٹم گرلز میں راستہ صاف ہونے پر خوشی کی لہر ضرور دوڑ گئی۔