6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:59
گریمی ایوارڈزکےلئےشروع ہوگئی گلوکاروں کی جنگ
اے آر وائی - گریمی ایوارڈز دوہزارتیرہ کے لئے شروع ہوگئی ہے سروں کی جنگ۔ امریکا میں ہوا گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد گلوکاروں کارنگا رنگ کنسرٹ۔ راک ، پوپ ہو یا ہپ ہاپ کون جیتے گا میل سنگر آف دی ایئر کا ایوارڈ؟ یہی ہے سوال ہر ایک کے ذہن میں۔ ہوگیا ہے اعلان گریمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا۔
البم آف دی ایئر کے لئے میل آرٹسٹ بلیک کیز، فن ، مم فورڈ اینڈ سنز اور بلیک اوشین مد مقابل ہیں۔ گریمی ایوارڈ کی میوزک میں دوسری کیٹیگیری ہے ریکارڈ آف دی ایئر۔ جس میں بلیک کیز کا لونلی بوائے ، کیلی کا اسٹرونگ اور فن کا وی آر ینگ سمیت پانچ گلوکار نامزد ہوئے ہیں۔
ان سب کے علاوہ گریمی ایوارڈ میں نیو آرٹسٹ اور ٹاپ ایوارڈز کی کیٹیگری میں بھی سخت مقابلہ جاری ہے۔کون جیتے گا سب سے زیادہ سریلا ہونے کا اعزاز۔ان سب کا ہوگا اعلان ۔لیکن کرنا پڑے گا انتظار دس فروری دوہزار تیرہ کا۔