تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:40

موبائل فون پر سب سے زیادہ چھا جانے والی اداکارہ۔۔ کون؟

اے آر وائی - بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل چوتھے برس بھی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ کیف مسلسل چوتھے برس بھی اپنی ساتھی اداکاراؤں پر سبقت لے گئی ہیں۔ ان کی ویڈیوز اور تصاویر موبائل فون پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ اور شیئر کی گئی ہیں۔



ان کی اجارہ داری دوہزار نو سے اب تک برقرار ہے۔ کترینہ کیف کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں پٹودی خاندان کی بہو۔۔ کرینہ کپور۔ ان کے بعد نمبر آتا ہے ایشیا کی پرکشش ترین خاتون پریانکا چوپڑا کا جبکہ انوشکا شرما اور ودیا بالن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.