تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:31

پریانکا چوپڑا اب کریں گی مکے بازی

اے آر وائی - بالی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھارتی مکے باز اور اولمپئین ایم سی میری کام کی زندگی پر ایک فلم بنارہے ہیں جس میں پریانکا چوپڑا میری کام کا کردار ادا کریں گی۔



چند ماہ قبل جب سنجے لیلا بھنسالی نے میری کام کی زندگی ۔پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو سب لوگ یہ قیاس آرائیاں کرنے میں مصروف ہوگئے تھے کہ آخر بالی وڈ کی موجودہ اداکاراؤں میں وہ کون سی اداکارہ ہوگی جو میری کام کا کردار کرے گی۔ آخر کار اس بات کا اعلان کردیا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کو اس کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔



اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ سے پہلے وہ میری کام سے مکے بازی کی تربیت لیں گی اور میری کام کے ساتھ وقت گزارنا پسند کریں گی تاکہ وہ اپنی اداکاری کو حقیقت کا رنگ دے سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.