6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:50
دنیا بھر میں گونج رہی ہے ہالی ووڈ گلوکاروں کی آواز
اے آر وائی - ہالی ووڈ سنگرز آج کل دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔۔ارجنٹائن کے ہوانا فلم فیسٹول کاآغاز میوزک سے ہواتو دوسری طرف امریکا میں کیٹی پیری سمیت کئی گلوکاری سونگ رائٹر کیرل کنگ کو دے رہے ہیں خراج تحسین۔۔
ارجنٹینی گلوکار کا مداحوں کو شدت سے انتظار۔کیونکہ پائز لارہے ہیں اپنا موسیقی کا شاہکار البم۔۔لوو آفٹر ٹوئنٹی ایئرز۔فیسٹول کے آغاز پر میوزیکل کونسرٹ میں شائقین جھوم جھوم اٹھے۔۔ دوسری طرف کیٹی پیری ، ایلیسا کی سمیت کئی گلوکار ہیں تیار سنگر اور سونگ رائٹر کیرل کنگ کو خراج تحسین دینے کے لئے۔۔لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں رنگ اور روشیوں کا سیلاب آیا۔۔جس میں بکھرتے مدھر سْروں نے موسم کو مزید دلکش کردیا۔کیٹی پیری ، ایلیسا کی اور جیک نیکولسن نے اپنے اپنے انداز میں گریٹ سونگ رائٹر کے گانوں کو گاتے ہوئے خراج دیا۔۔