تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 30ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، کامران اکمل شامل

جنگ نیوز -
لاہور...کرکٹ ورلڈکپ 2011کے لیے پاکستان کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کردیاگیا، شعیب ملک اوردانش کنیریا اسکواڈ کاحصہ نہیں جبکہ کامران اکمل کوشامل کرلیاگیا۔لاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کااجلاس تقریباً تین گھنٹے جاری رہا جس کے بعد پی سی بی نے پریس ریلیز کے ذریعے ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کیا۔وکٹ کیپرکامران اکمل اور اسٹاربیٹسمین محمدیوسف کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیاگیا ہے جبکہ سابق کپتان شعیب ملک اورلیگ اسپنردانش کنیریا ٹیم کاحصہ نہیں ہوں گے۔کامران اکمل ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔دیگرکھلاڑیوں میں محمدحفیظ، احمدشہزاد، توفیق عمر، ناصر جمشید،یونس خان، مصباح الحق، عمراکمل، اظہرعلی، اسد شفیق، نوید یاسین، شاہدآفریدی عبدالرزاق، یاسرعرفات، رانا نویدالحسن، عبدالرحمان،سعیداجمل،سرفراز احمد،سلمان احمد،یاسرشاہ، ذوالفقاربابر، شعیب اختر، عمرگل ، وہاب ریاض، سہیل تنویر، تنویراحمد، اعزاز چیمہ، جنیدخان اور اسد علی شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کااعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.