تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:17

ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ اپ سیٹ سے بچ گیا،افغانستان کوشکست

جیو نیوز - نیو دہلی......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بولنگ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود افغانستان کی ٹیم میچ نہ جیت سکی ، انگلش ٹیم نے اُسے پندرہ رنز سے شکست دے دی۔

نیو دہلی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی مگر افغان بولرز نے عمدہ کارکردگی سے حریف کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیجنا شروع کردیا، 85 رنز پر سات وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد ولی اور معین علی نے ٹیم کو سنبھالا اور 57رنز کا اضافہ کرکے اسکور 142رنز تک پہنچایا، معین علی نے ناقابل شکست 41 رنز اسکور کئے، ڈیوڈ ولی نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

جواب میں افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی ، اُن کے کھلاڑی بھی وقفے وقفے سے پویلین جاتے رہے، راشد خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، آخری اوورز میں شفیق اللہ نے 20 گیندوں پر 35رنز بناکر ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، مقررہ اوورز کے خاتمے پر افغان ٹیم 9 وکٹ پر 127رنز تک ہی پہنچ سکی اور پندرہ رنز سے مقابلہ ہار گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.