تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ : رمضان سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،غریب مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں جبکہ پرائس کنڑول کمیٹی چین کی نیند سورہی ہے۔کوئٹہ کی مارکیٹ میں مونگ کی دال150روپے کلو،مسور120روپے دال چنا اور بیسن70روپے کلو،لوبیا 120 روپے کلو فروکت ہورہی ہے جبکہ گھی ،کوکنگ آئل کی قیمت140روپے لٹراورچائے کی پتی400سے420روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔ماچس کی قیمت بھی ایک روپے سے بڑھ کرڈیڑھ روپے ہوگئی ہے ،خشک دودھ400روپے کلو جبکہ کھلا دودھ54روپے لٹراوردہی60روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔کوئٹہ میں دو ہفتہ قبل ضلعی انتظامیہ نے اشیا خوردونوش کے نرخ جاری کئے تھے تاہم عام مارکیٹ میں فروخت اشیا خوردونوش کے نرخ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ نامے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ،جبکہ ان اشیا کے نرخ کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.