تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خدشات دور ہونے تک پاک امریکا ایٹمی معاہدہ نہیں ہوسکتا، ہیلری کلنٹن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی ماہرین کی ٹیم پاکستان سے سول جوہری توانائی کے معاملے پر بات کررہی ہے تاہم عالمی برادری کی حمایت اورعالمی ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے اطمینان کے بغیرسول جوہری توانائی کی فراہمی ناممکن ہے۔ اسلام آباد ٹی وی اینکرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹر قدیرخان نیٹ ورک کے مختلف چینل کے ذریعے ایٹمی ٹیکنالوجی مختلف ممالک تک پھیلانے کے ثبوت موجودہیں۔ہیلری کلنٹن نے کہاکہ امریکاپاک بھارت مذاکراتی عمل کی حمایت کرتاہے تاہم مسئلہ کشمیرکاکوئی شارٹ کٹ نہیں ، دونوں ملکوں میں تجارت کافروغ ضروری ہے، مسئلے کاحل بات چیت سے ہی نکلے گا، مذاکرت میں بھارت ممبئی حملوں اور دہشت گردی کو سرفہرست لے آتا ہے جبکہ پاکستان اپنے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرکوپہلے نمبرپررکھتاہے۔ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن اور ملاعمر پاکستانی علاقوں میں موجود ہیں اورخطے میں صورت حال خراب کرنے کی ذمہ دارالقاعدہ ہے، حقانی نیٹ ورک افغانستان میں کئی حملوں میں ملوث ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایران میں میڈیا آزاد ہے اور نہ ہی عدلیہ ، وہاں مقامی گروپ ایک دوسرے کے مخالف بنے بیٹھے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پران کاکہناتھاکہ امریکاپاکستان کے سماجی اور معاشی ڈھانچے کی تنظیم اور استحکام کے لئے وسائل فراہم کررہاہے،، ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے قرضے کم یاختم کرنے کے بارے میں سوچاجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.