تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:34

کراچی: سیمینار میں شریک خاتون کی نفیسہ شاہ سے ہاتھاپائی

اے آر وائی - کراچی میں موئن جو دڑو کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شریک خاتون کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے تلخ کلامی اور ہاتھاپائی بھی ہوئی۔



نجی ہوٹل میں محکمہ ثقافت کی طرف سے موہن جو دڑوکے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں ادبی اور سیاسی شخصیات شریک تھیں۔ سیمینار میں خطاب کے دوران ایک خاتون نے ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے سوال کیا جس پر نفیسہ شاہ کو غصہ آگیا اور انہوں نے سوال کرنے والی خاتون کو احمق قراردے دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور ہاتھا پائی ہوگئی۔ وہاں موجود شرکا نے مداخلت کر کےتصفیہ کرادیا جبکہ نفیسہ شاہ سیمینار چھوڑ کر چلی گئیں۔سیمینار میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو بھی شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.