تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:2

کشمور میں پولیس چوکی پر فائرنگ ،3 اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - کشمور…کشمور کے علاقے بڈانی میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں سمیجا چیک پوسٹ پر حملہ رات سوا ایک بجے کے قریب کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں تین کانسٹیبل سائیں بخش،امیر بخش اور علی حسن جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کشمور عمر سلامت کا کہنا ہے کہ حملے میں ڈاکو شلتو شر کا گروہ ملوث ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق غفلت برتنے پر ایس ایچ او بڈانی، ایس ایچ او تھانا میانی اور چوکی سے غیر حاضر اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.