قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ایوب علیہ السلام


حضرت ایوب علیہ السلام

نتائج و فوائدعِب±رتیں و حِکمتی±ں
? صبر و رضا کے پیکر‘ حضرت ایوب علیہ السلام : حضرت ایوب علیہ السلام کے قصے سے اہل ایمان کو صبر و رضا کا درس ملتا ہے? ابتلا و شدائد پر جزع فزع کرنے کی بجائے، اللہ تعالی? کی طرف رجوع کرنے اور اس سے شفا مانگنے کا سبق ملتا ہے? اللہ تعالی? نے حضرت ایوب علیہ السلام کے صبر و رضا کی تعریف و ستائیش کرتے ہوئے فرمایا:
”سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا ہی صابر پایا، وہ بڑا نیک بندہ اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والا
تھا?“ (ص?: 44/38)
حضرت ایوب علیہ السلام کو اللہ تعالی? نے ہر قسم کے اموال، مویشی، چوپائے، غلام اور وسیع و عریض زمین کے علاوہ کثیر اولاد سے نوازا تھا? پھر اللہ تعالی? کی طرف سے آزمائش آگئی اور یہ سارا مال و اسباب ختم ہوگیا? صرف ایک غم گسار بیوی باقی بچی? پھر آپ کے جسم کا بھی مرض کی شکل میں امتحان شروع ہوگیا، حت?ی کہ آپ کو شہر سے باہر ایک ویرانے میں پناہ لینی پڑی? یہ دور ابتلا 18 سالوں پر محیط رہا، مگر اس عرصے میں آپ نے کبھی شکوہ و شکایت کو زبان پر نہ آنے دیا، بلکہ صبر و شکر کے پیکر بن کر اپنے رب کی طرف التجا و دعا کرتے ? بالآخر آپ کی آزمائش ختم ہوئی اور اللہ تعالی? نے آپ کے صبر و شکر پر پہلے سے بھی زیادہ مال و اولاد عطا فرمائے? ارشاد باری تعالی? ہے:
”ایوب کی اس حالت کو یاد کرو جبکہ اس نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو
سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے? تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ انہیں تھا اسے
دور کردیا اور اس کو اہل و عیال عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ ویسے ہی اور بھی اپنی خاص مہربانی سے‘
تاکہ سچے بندوں کے لیے سبب نصیحت ہو?“ (الا?نبیائ: 84,83/21)
اس سے معلوم ہوا کہ مشکل کشا، غوث اعظم، گنج بخش اور دستگیر صرف ذاتِ الہ?ی ہے?مشکلات اور مصائب میں صرف اسے ہی پکارنا چاہیے? نیز امتحان و آزمائش میں صبر و رضا کا مظاہرہ کرنا چاہیے? صبر و شکر کرنے والوں کو رب العالمین اپنی خصوصی عنایات سے نوازتا ہے? رسول مقبول? صبر و شکر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
”مومن کو جو بھی جسمانی دکھ، تکلیف، درد، جزن، بیماری یا غم پہنچتا ہے حت?ی کہ اسے چھبنے والے کانٹے سے بھی اللہ تعالی? اس کی خطائیں معاف فرمادیتا ہے?“
صحیح البخاری، المرضی، باب ماجاءفی کفارة المرضحدیث: 5641
? علاج کروانا انبیائے کرام کی سنت ہے: حضرت ایوب علیہ السلام کے قصے سے بیماری کے علاج اور دوا استعمال کرنے کا درس ملتا ہے? علاج کرنا اور دوا استعمال کرنا صبر و رضا کے منافی نہیں ہے? اللہ تعالی?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ایوب علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.