قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

فرقہ یعقوبیہ کہلاتا ہے جو حضرت عیسی? علیہ السلام کو ”اللہ“ قرار دیتا ہے?
µ دوسرے فرقے نے کہا: ”ہمارے اندر اللہ کا بیٹا کچھ عرصہ موجود رہا? پھر جب اللہ نے چاہا، اسے
اپنی طرف اُٹھا لیا?“ یہ فرقہ ”نسطوریہ“ کہلاتا ہے? جو حضرت عیسی? علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا قرار دیتا
ہے?
µ ایک فرقے نے کہا: ”ہمارے اندر اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کچھ عرصہ موجود رہا، پھر جب اللہ نے
چاہا اِسے اپنی طرف اُٹھا لیا?“ یہ توحید پرست حضرات تھے? پھر دونوں کافر فرقے توحید پرست
فرقے پر غالب آگئے اور ان لوگوں کو شہید کردیا? اس کے بعد عقیدہ? توحید پر مبنی دین اسلام مفقود
رہا حتی? کہ اللہ تعالی? نے حضرت محمد ? کو دین حق دے کر مبعوث فرمایا?
تفسیر ابن ا?بی حاتم: 1110/4‘ حدیث: 6233
حضرت حسن بصری? اور ابن اسحاق? فرماتے ہیں: جس بادشاہ نے حضرت مسیح علیہ السلام کو شہید کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اس کا نام داود بن نورا تھا? اس نے آپ کو شہید کرنے اور سولی پر چڑھا دینے کا حکم جاری کیا? حضرت عیسی? علیہ السلام بیت المقدس میں ایک گھر کے اندر تھے? انہوں نے اس گھر کا محاصرہ کر لیا? یہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان کی رات تھی? جب وہ لوگ داخل ہونے کے قریب تھے، تو آپ کی شکل و شباہت گھر میں موجود ایک آدمی کو دے دی گئی اور حضرت عیسی? علیہ السلام کو ایک کھڑکی میں سے نکال کے آسمان پر لے جایا گیا? جب سپاہی گھر میں داخل ہوئے تو وہاں انہیں وہ نوجوان ہی نظر آیا جس کی شکل حضرت عیسی? علیہ السلام جیسی بنا دی گئی تھی? انہوں نے اسے عیسی? سمجھ کر پکڑ لیا اور سولی پر لٹکا دیا? انہوں نے مذاق اڑانے کے لیے اس کے سر پر کانٹوں کا تاج بنا کر رکھا? جو عیسائی وہاں موجود نہ تھے، انہوں نے یہودیوں کا یہ دعوی? تسلیم کرلیا کہ حضرت عیسی? علیہ السلام کو واقعی صلیب پر شہید کردیا گیا ہے?
ارشاد باری تعالی?: ”اہل کتاب میں سے ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو حضرت عیسی? علیہ السلام کی موت سے پہلے اُن پر ایمان نہ لاچکے?“ وہ زمانہ مراد ہے جب قیامت سے پہلے حضرت عیسی? علیہ السلام دوبارہ زمین پرتشریف لائیںگے، خنزیروں کو قتل کریںگے، صلیب توڑ دیں گے، جزیہ لینا بند کردیں گے اور اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب پر قائم رہنے کی اجازت نہیں دیں گے?
حضرت وہب بن منبہ? فرماتے ہیں: حضرت عیسی? علیہ السلام سترہ حواریوں کے ساتھ ایک مکان میں تشریف لائے? دشمنوں نے محاصرہ کرلیا? جب وہ لوگ اندر داخل ہوئے تو اللہ تعالی? نے تمام حواریوں کی شکل حضرت عیسی? علیہ السلام جیسی بنا دی? انہوں کہا: ”تم لوگوں نے ہمارا مذاق اُڑانے کے لیے ایک سی شکلیں اختیار کی ہیں? اب یا تو ہمیں بتادو کہ تم میں سے عیسی? کون سے ہیں، ورنہ ہم تم سب کو قتل کردیں گے?“
عیسی? علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”آج کون جنت کا خریدار بنے گا؟“ ایک آدمی نے کہا: ”میں?“ چنانچہ اس نے باہر نکل کر کہا: ”میں عیسی? ہوں?“
انہوں نے اس کو پکڑ کر سولی دیا اور شہید کردیا، اس لیے وہ اس غلط فہمی میں مبتلا رہے کہ انہوں نے

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.