قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

حضرت ابوہریرہ? سے روایت ہے کہ نبی? نے فرمایا: ”تمام انبیائے کرام علیہم السلام ایک باپ کی اولاد ہیں‘ ان کی مائیں الگ الگ ہیں اور ان سب کا دین ایک ہے‘ (جس طرح سوتیلے بھائیوں کا باپ ایک ہوتا ہے، مائیں الگ الگ ہوتی ہیں، اسی طرح تمام انبیائے کرام علیہم السلام کا دین ایک ہے جو توحید، رسالت، قیامت وغیرہ پر ایمان اور سچ، دیانت داری، پاک دامنی، اخلاق حسنہ وغیرہ پر مشتمل ہے، البتہ شریعتیں الگ الگ ہیں?) حضرت عیسی? علیہ السلام سے میرا تعلق سب سے زیادہ ہے کیونکہ میرے اور آپ کے درمیان کوئی نبی نہیں، وہ نازل ہوں گے? تم انہیں دیکھ کے پہچان لینا? آپ درمیانہ قامت اور سرخ و سفید رنگت رکھتے ہیں? بال سیدھے ہیں? ان کا سر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے بالوں سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہوں، اگرچہ بالوں کو پانی نہ لگا ہو? آپ کے پاس دو چھڑیاں ہوں گی? آپ صلیب توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کردیں گے? تمام مذاہب کو کالعدم قرار دے دیں گے، چنانچہ آپ کے دور میں صرف اسلام باقی رہ جائے گا? اللہ تعالی? آپ کے زمانے میں مسیح دجال کو تباہ فرمائے گا? زمین پرامن و امان کا دور دورہ ہوگا حتی? کہ اونٹ اور شیر اکٹھے چریں گے، چیتے اور گائیں، بھیڑیے اور بھیڑیں اکٹھے رہیں گے? بچے سانپوں سے کھیلیں گے اور ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے (نہ بچے سانپوں کو ماریں گے، نہ سانپ بچوں کو ڈسیں گے) سو آپ چالیس سال زندہ رہیں گے، پھر فوت ہوجائیں گے اور مسلمان آپ کی نماز جنازہ ادا کرکے آپ کو دفن کریں گے?“ مسند ا?حمد: 406/2
حضرت عیسی? علیہ السلام دمشق میں سفید مینار پر نازل ہوں گے جبکہ فجر کی نماز کی اقامت ہوچکی ہوگی? مسلمانوں کا امام آپ سے عرض کرے گا: ”یاروح اللہ! آگے بڑھ کر نماز پڑھائیے?“ آپ فرمائیں گے: ”نہیں، اللہ تعالی? نے اس امت کو یہ شرف بخشا ہے کہ یہ ایک دوسرے کے امیر ہیں?“
ایک روایت میں ہے کہ عیسی? علیہ السلام امام مسجد سے فرمائیں گے: ”نماز کی اقامت آپ کے لیے کہی گئی ہے?“
چنانچہ آپ اس کی اقتدا میں نماز ادا فرمائیں گے، پھر سوار ہوکر مسلمانوں کے ساتھ مسیح دجال کا تعاقب فرمائیں گے حتی? کہ لُدّشہر [لُدّ] فلسطین کا ایک شہر ہے، جو آج کل یہودیوں کے قبضے میں ہے? یہاں ایک ہوائی اڈا بھی موجود ہے? کے دروازے پر اسے جا پکڑیں گے اور اسے خود اپنے دست مبارک سے قتل کریں گے?
حضرت سلمان? نے فرمایا: ”حضرت عیسی? علیہ السلام اور حضرت محمد? کے درمیان چھ سو سال کی مدت ہے?“ صحیح البخاری‘ مناقب الا?نصار‘ باب اسلام سلمان الفارسی رضی اللہ عنہ‘ حدیث: 3948

عیسائیوں میں عقیدہ? تثلیث کب رائج ہوا؟

مسیح علیہ السلام کے آسمان پر تشریف لے جانے کے بعد عیسائیوں میں اختلاف پیدا ہوگیا? کچھ لوگ کہنے لگے: ”اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہمارے اندر موجود تھا جو آسمان پر تشریف لے گیا?“ کچھ نے کہا: ”وہ تو خود اللہ تھا، جو انسانی شکل میں ظاہر ہوا تھا?“ کچھ کہنے لگے: ”وہ اللہ کا بیٹا تھا?“

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.