قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

”ہم اللہ تعالی? کی راہ کے مددگار ہیں? ہم اللہ تعالی? پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم اطاعت
گزار ہیں?“ (آل عمران: 52/3)
مسلمانوں کی مدد، ان کی حمایت اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالی? نے فرمایا ہے:
”نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو?“ (المائدة: 2/5)
? نبی آخرالزمان کے متعلق بشارت: حضرت عیسی? علیہ السلام کے قصے سے آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ? کی خوشخبری ملتی ہے? حضرت عیسی? علیہ السلام نے دعوت حق کے دوران میں قوم کو آخرالزماں پیغمبر کی بشارت دے دی تھی? اس طرح حضرت عیسی? علیہ السلام حضرت محمد? کے عظیم مبشر بنے جبکہ جدالانبیاءحضرت ابراہیم علیہ السلام، آخری نبی کے لیے دعا کرنے والے ہیں? قرآن مجید نے حضرت عیسی? علیہ السلام کی خوشخبری کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے:
”اور جب مریم کے بیٹے عیسی? نے کہا: اے (میری قوم) بنی اسرائیل! میں تم سب کی طرف اللہ کا
رسول ہوں‘ مجھ سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اپنے بعد آنے والے
ایک رسول کی تمہیں خوشخبری سنانے والا ہوں جن کا نام احمد ہے?“ (الصف: 6/61)
انجیل یوحنا میں یہ بشارت ان الفاظ میں مذکور ہے: ”لیکن میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مددگار تمہارے پاس نہ آئے گا?“
(باب 16، فقرہ: 7)
چنانچہ رحمت دو عالم? فرماتے ہیں: ”میں اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور حضرت عیسی? علیہ السلام کی بشارت کا مصداق ہوں?“
تفصیل کے لیے دیکھیے تفسیر احسن البیان، تفسیر سورة الصف، آیت: 6
? معجزات اربعہ: اللہ تعالی? اپنے انبیائے کرام کی صداقت و امانت کو منوانے اور ان کی برتری کو نمایاں کرنے کے لیے حالات کے مطابق انہیں معجزات سے نوازتا ہے? حضرت موسی? علیہ السلام کے زمانے میں جادوگروں کا زور تھا تو آپ کو ایسا معجزہ دیاگیا جس کے سامنے تمام جادوگر عاجز آگئے اور بالآخر ایمان لے آئے? نبی آخرالزماں کی امتی فصاحت و بلاغت کے ماہر تھے تو آپ کو فصیح و بلیغ قرآن عطا فرمایا گیا جس سے تمام فصحائ، بلغائ، ادباءاور شعراءعاجز آگئے? اسی طرح حضرت عیسی? علیہ السلام کے دور میں علم طب عروج پر تھا، لہ?ذا آپ کو معجزات دیے گئے اور ان سے تمام ماہرین طب لاجواب ہوگئے اور آپ کی صداقت اور بالادستی ثابت ہوگئی? آپ کو عطا ہونے والے معجزات کا تذکرہ یوں کیا گیا ہے:
”اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول ہوگا کہ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لایا ہوں?
میں تمہارے لیے مٹی سے پرندے کی سی شکل بناتا ہوں‘ پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے
حکم سے پرندہ بن جاتا ہے? اور اللہ تعالی? کے حکم سے میں مادرزاد اندھے کو اور کوڑھی کو اچھا کردیتا
ہوں اور مردے کو زندہ کردیتا ہوں اور جو کچھ تم کھاؤ اور جو اپنے گھروں میں ذخیرہ کرو میں تمہیں بتا

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.