قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ہود علیہ السلام

مومنون میں ارشاد ہے:
”پھر اُن کے بعد ہم نے ایک دوسری جماعت پیدا کی?“ (المو?منون: 31/23) اس سے مراد بھی ہود علیہ السلام کی قوم ہے? اور یہی قول صحیح ہے? بعض حضرات کا خیال ہے کہ اس آیت میں قوم ثمود کی طرف اشارہ ہے کیونکہ اس کے بعد ارشاد ہے:
”تو اُنہیں وعدہ? برحق کے مطابق زور کی آواز نے آن پکڑا? تو ہم نے ان کو کوڑا کرکٹ کر ڈالا?“
(المو?منون: 41/23)
اور چیخ جیسی تیز آواز سے صالح علیہ السلام کی قوم کو تباہ کیا گیا تھا? اور قوم عاد کی بابت ارشاد باری تعالی? ہے:
”انہیں نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا?“ (الحاقة: 6/69)
ان حضرات کے اس قول کے باوجود یہ ناممکن نہیں کہ اس قوم پر چیخ کا عذاب بھی آیا ہو اور آندھی کا عذاب بھی، جیسے مدین والے اصحاب الایکہ تھے کہ ان پر کئی قسم کا عذاب بیک وقت نازل ہوا? پھر اس پر بھی اتفاق ہے کہ قوم عاد کا زمانہ ثمود سے پہلے کا ہے?
خلاصہ کلام یہ ہے کہ عاد کے لوگ اکھڑ مزاج، سرکش، کافر اور بت پرست تھے? چنانچہ اللہ تعالی? نے ان میں سے ایک شخص کو (رسول بناکر) ان میں بھیجا، جس نے انہیں اللہ کی طرف، اس کی توحید اور خالصتاً اس کی عبادت کی طرف بلایا? انہوں نے اس کی تکذیب، مخالفت اور گستاخی کی تو اللہ تعالی? نے انہیں اپنی شدید سزا کی لپیٹ میں لے لیا?

نتائج و فوائد.... عبرتیں و حکمتیں

? قومِ عاد کا مسکن: حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کو اللہ تعالی? نے مضبوط اور قوی اجسام سے نوازا تھا? سخت اور بلند و بالا پہاڑوں کو تراش کر خوبصورت محلات تعمیر کرنے میں ان کا ثانی نہیں تھا? ان کی زمینیں سرسبز و شاداب اور ہر قسم کے باغات سے آراستہ تھیں? ان کو قرآن مجید میں ”احقاف“ والے کہا گیا ہے? احقاف کے معنی ریت کے اونچے ٹیلے ہیں? یہ صحرائے عرب کے جنوب مغربی حصے کا نام ہے? ان کے اکثر قبائل عمان سے حضرموت اور یمن تک پھیلے ہوئے تھے? ان کا مسکن یمن تھا جبکہ ان کی اکثر آبادی حضرموت اور یمن میں بحیرہ? عرب کے سواحل کے آس پاس تھی?
? آباءو اجداد کی اندھی تقلید کا خوفناک انجام: دیگر اقوام کی طرح ہود علیہ السلام کی قوم بھی اس مرض بد کا شکار تھی? آباءو اجد ادکے باطل طریقوں کو چھوڑنا اور ہود علیہ السلام کی دعوتِ حق کو قبول کرنا ان کے لیے محال تھا? ان کے لیے یہ تصور ناقابل قبول ہوگیا کہ اتنی بڑی کائنات کو صرف ایک ہستی چلا رہی ہے جبکہ انہوں نے اولاد کے حصول کے لیے اور کھیتیوں، بارش اور کاروبار میں نفع و نقصان کا مالک دوسرے بتوں کو بنا رکھا تھا? دشمنوں پر فتح کے لیے الگ بت تھا? صحت و تندرستی کسی سے حاصل ہوتی تھی تو دولت و امارت کسی اور سے? اس طرح انہوں نے اپنے لیے بے شمار داتا، غریب نواز، گنج بخش اور غوث و دستگیر بنائے ہوئے تھے? ان کے بڑے بڑے مشکل کشایہ تین تھے: ا صمود? ب صداءاور پ الھبائ? بالآخر ان

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ہود علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.