قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

حکم کی پابند ہوتی ہے? اگر تیرا دعوی? سچا ہے تو یہ کام کر? ورنہ ثابت ہوجائے گا کہ تیرا دعوی? غلط ہے? حقیقت یہ ہے کہ تجھے معلوم ہے اور ہر شخص جانتا ہے کہ تو یہ کام نہیں کرسکتا? سو تو اس قدر عاجز ہے کہ ایک مچھر بھی پیدا نہیں کرسکتا?
اس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کا جاہل اور عاجز ہونا واضح فرما دیا لہ?ذا اس کے پاس جواب میں کہنے کو کچھ نہ رہا? اس کا منہ بند ہوگیا? اسی لیے اللہ تعالی? نے فرمایا:
”(یہ سن کر) کافر ششدر رہ گیا اور اللہ بے انصافوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا?“ (البقرة: 258/2)
سدی نے ذکر کیا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام اور نمرود کے درمیان یہ مناظرہ اس دن ہوا، جس دن وہ آگ سے نکلے? اس سے پہلے ان کا آمنا سامنا نہیں ہوا تھا? جس دن وہ اکٹھے ہوئے اس دن یہ مناظرہ واقع ہوا? تفسیر ابن کثیر: 526/1 تفسیر سورة البقرة‘ آیت: 258
زید بن اسلم سے روایت ہے کہ نمرود نے اشیائے خوردنی کا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھا تھا? لوگ غلہ لینے کے لیے اس کے پاس جاتے تھے? حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ غلہ لینے گئے? اس سے پہلے دونوں کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی? اس وقت ان کے درمیان یہ مناظرہ ہوگیا? اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو غلہ دینے سے انکار کردیا? آپ اس کے پاس سے آئے تو آپ کے پاس غلہ نہیں تھا? جب آپ گھر کے قریب پہنچے تو دونوں بورے مٹی سے بھر لیے اور دل میں سوچا کہ جب میں گھر پہنچوں گا تو گھر والے مطمئن ہوجائیں گے? گھر پہنچ کر انہوں نے بورے اتارے اور خود سوگئے? آپ کی زوجہ محترمہ حضرت سارہ علیھا السلام اُٹھ کر بوروں کے پاس گئیں تو دیکھا کہ وہ عمدہ غلے سے بھرے ہوئے ہیں? انہوں نے کھانا تیار کیا? جب حضرت ابراہیم علیہ السلام بیدار ہوئے تو دیکھا کہ کھانا تیار ہے? انہوں نے پوچھا: ”یہ کھانا کہاں سے آیا؟“ زوجہ محترمہ نے فرمایا: ”جو آپ لائے تھے، اسی سے تیار کیا ہے?“ آپ سمجھ گئے کہ یہ اللہ تعالی? نے معجزانہ طور پر عطا فرمایا ہے? البدایة والنھایة: 140/1
زید بن اسلم نے فرمایا: اللہ تعالی? نے اس ظالم بادشاہ کے پاس ایک فرشتہ بھیجا جس نے اسے اللہ پر ایمان لانے کو کہا? اس نے انکار کردیا? اس نے دوبارہ ایمان کی دعوت دی‘ اس نے پھر انکار کردیا? اس نے تیسری بار ایمان کی دعوت دی تو اس نے پھر انکار کیا اور کہا: ”تو اپنے لشکر جمع کرلے، میں اپنے لشکر جمع کرتا ہوں?“
طلوع آفتاب کے وقت نمرود نے اپنی تمام فوجیں جمع کرلیں? اللہ تعالی? نے اتنے مچھر بھیج دیے کہ سورج ان کی اوٹ میں چھپ گیا? اللہ نے لشکر والوں پر مچھر مسلط کردیے انہوں نے ان کا گوشت اس طرح کھا لیا کہ صرف ہڈیاں باقی رہ گئیں? ایک مچھر بادشاہ کی ناک میں داخل ہوگیا? اللہ نے اس کے ذریعے سے اسے چار سو سال عذاب میں مبتلا رکھا? چنانچہ اس کے سر پر ہتھوڑے مارے جاتے تھے، حتی? کہ وہ اللہ کے حکم سے ہلاک ہوگیا? البدایة والنھایة: 140/1


صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.