قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

یعنی وہ تمہارے ہم مذہب کس طرح ہوسکتے ہیں جب کہ تمہاری شریعتیں ان سے طویل مدت کے بعد نازل ہوئی ہیں؟ اسی لیے فرمایا: ”تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟“
آگے چل کرفرمایا: ”ابراہیم نہ تو یہودی تھے اور نہ عیسائی بلکہ سب سے بے تعلق ہو کر ایک (اللہ) کے ہورہے تھے اور اسی کے فرمانبردار تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے?“
اللہ تعالی? نے واضح فرما دیا کہ وہ [حَنِی±ف] تھے، یعنی اپنے قصد و ارادہ کے ساتھ اخلاص پر کاربند تھے اور انہوں نے سمجھ بوجھ کر باطل کو چھوڑ کر حق کی راہ اختیار کی تھی جو یہودیت، عیسائیت اور مشرکانہ مذاہب‘ سب کے خلاف ہے? جیسا کہ ارشاد الہ?ی ہے:
”اور ابراہیم کے دین سے کون رُو گردانی کرسکتا ہے؟ بجز اس کے جو نہایت نادان ہو? ہم نے اُن کو
دُنیا میں بھی منتخب کیا تھا اور آخرت میں بھی وہ (زمرہ?) صلحاءمیں ہوں گے? جب اُن سے اُن کے
پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سرِ
اطاعت خم کرتا ہوں? اور ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو بھی اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی
(اپنے فرزندوں سے یہی کہا) کہ بیٹا اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے‘ سو مرنا تو
مسلمان ہی مرنا? بھلا جس وقت یعقوب وفات پانے لگے تو تم اُس وقت موجود تھے? جب
انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کروگے؟ انہوں نے کہا کہ آپ
کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود
یکتا ہے اور ہم اُسی کے حکم بردار ہیں? یہ جماعت گزر چکی‘ اُن کو اُن کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور
تم کو تمہارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کی پُرسِش تم سے نہیں ہوگی? اور (یہودی
اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی ہوجاؤ تو سیدھے راستے پر لگ جاؤ گے? (اے پیغمبر! ان
سے) کہہ دو (نہیں) بلکہ (ہم) دین ابراہیم (اختیار کیے ہوئے ہیں) جو ایک اللہ کے ہورہے تھے
اور مشرکوں میں سے نہ تھے? (مسلمانو!) کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اُتری
اُس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے اُن پر
اور جو (کتابیں) موس?ی اور عیس?ی کو عطا ہوئیں اُن پر اور جو دوسرے پیغمبروں کو اُن کے پروردگار کی
طرف سے ملیں اُن پر (غرضیکہ ان سب پر ایمان لائے) ہم اُن پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ
فرق نہیں کرتے اور ہم اُسی اللہ وحدہ کے فرمانبردار ہیں? سو اگر یہ لوگ بھی اُسی طرح ایمان لے
آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یاب ہوجائیں اور اگر منہ پھیر لیں (اور نہ مانیں)
تو وہ (تمہارے) مخالف ہیں اور اُن کے مقابلے میں تمہیں اللہ کافی ہے اور وہ خوب سننے والا
(اور) خوب جاننے والا ہے? (کہہ دو کہ ہم نے) اللہ کا رنگ (اختیار کرلیا ہے) اور اللہ سے بہتر
رنگ کس کا ہوسکتا ہے اور ہم اُسی کی عبادت کرنے والے ہیں? (اے یہود و نصاری?!) کیا تم اس
بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق اور یعقوب اور اُن کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے؟
(اے محمد! اُن سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اور اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.