قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

آپ علیہ السلام کی قبر مبارک اور حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام کی قبریں اس چار دیواری میں واقع ہیں، جسے حضرت سلیمان بن داود علیہماالسلام نے تعمیر کیا تھا? یہ ”حبرون“ کے شہر میں ہے جو آج کل ”الخلیل“ کے نام سے معروف ہے? اس چار دیواری میں قبروں کی جگہ کا بالکل صحیح تعین نہیں کیا جاسکتا? اس لیے اس پورے قطعہ? زمین کا احترام کرنا چاہیے اور اس میں چلنے پھرنے سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ لاعلمی میںان میں سے کسی مقدس ہستی کی قبر پر پاؤں نہ آجائے?
? حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد: آپ کے ہاں سب سے پہلے اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے، جو مصر کے قبطی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون حضرت ہاجرہ علیھاالسلام سے تھے? ان کے بعد آپ کی چچا زاد حضرت سارہ علیھاالسلام سے آپ کے بیٹے اسحاق علیہ السلام پیدا ہوئے? ان کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قنطورا بنت یقطن کنعانیہ سے شادی کی، جن سے آپ کے چھ بیٹے پیدا ہوئے? ان کے نام یہ ہیں: مدین، زمران، سرج، یقشان، نشق اور چھٹے کا نام معلوم نہیں? ان کے بعد آپ نے حجون بنت امین سے شادی کی جن سے آپ علیہ السلام کے پانچ بیٹے: کیسان، سورج، اُمیم، لوطان اور نافس پیدا ہوئے? ابو القاسم سُہَیلی نے اپنی کتاب ”التعریف و الاعلام“ میں اسی طرح بیان کیا ہے?

نتائج و فوائد.... عبرتیں و حکمتیں

? رحمدل، نرم خو، مشفق جدالانبیائ: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے سے ہمیں ان کے رحمدل اور نرم دل ہونے کا پتہ چلتا ہے? نرم دلی اور رحمت و شفقت ایک داعی کی بنیادی اور اہم ترین صفات ہیں? اگر داعی سخت مزاج اور درشت زبان ہو تو میدانِ دعوت میں کامیابی ناممکن ہے کیونکہ انسانی طبیعت نرمی، محبت و شفقت، رحمت و مودت اور نرم خوئی سے متاثر ہوتی ہے جبکہ سختی، ترش روئی، اور درشت زبانی سے متنفر ہوتی ہے? اللہ تعالی? نے اپنے حبیب نبی آخرالزمان کو انہی اعلی? صفات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا:
”اللہ تعالی? کی رحمت کے باعث آپ ان پر نرم دل ہیں، اور اگر آپ بدزبان اور سخت ل ہوتے تو یہ
سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے، سو آپ ان سے درگزر کریں اور ان کے لیے استغفار
کریں?“ (آل عمران: 159/3)
حضرت ابراہیم علیہ السلام، نہایت نرم مزاج داعی، رحمدل بیٹے، مشفق باپ اور کمال محبت و رحمت والے جدانبیاءتھے? ان کی شفقت، رحمت، نرم دلی اور دوسروں کے لیے رحمدلی کا اندازہ مندرجہ ذیل امور سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے:
µ رحمدل حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے باپ کو شرک کی غلاظت میں لتھڑا ہوا دیکھتے ہیں تو باپ کو اس کے خطرناک انجام سے آگاہ کرکے اس قبیح جرم سے باز رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں? دلائل و براہین سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر باپ کے دل پر کفر و شرک کے تالے پڑے تھے‘ اس لیے اس نے جواب میں رحمدل بیٹے کو سخت سست کہا اور سخت سزا دینے کا اعلان کیا? اس وقت رحمدل و مشفق ابراہیم نے کہا: ”اچھا تم پر سلام ہو، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا?“
(مریم: 7/19)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.