قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام

حضرت اسحاق
اور
حضرت یعقوب علیہماالسلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے فرزند ارجمند
پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ حضرت اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کے وقت آپ کے والد ماجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر سو سال تھی? آپ کی والدہ حضرت سارہ علیھا السلام کو جب آپ کی ولادت کی خوش خبری دی گئی تو وہ نوے سال کی تھیں? آپ اپنے بھائی حضرت اسماعیل علیہ السلام سے چودہ سال بعد پیدا ہوئے? اللہ تعالی? کا ارشاد ہے:
”اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے) اور ہم نے اُن پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں? اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گناہ گار) بھی ہیں?“ (الصافات:112/37،113)
قرآن مجید میں متعدد مقامات پر آپ کا ذکر اور تعریف موجود ہے? ہم نے گزشتہ اوراق میں حضرت ابوہریرہ? کی حدیث بھی بیان کی ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”کریم شخصیت کے پڑ پوتے، کریم کے پوتے، کریم کے بیٹے اور خود بھی کریم‘ یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہ السلام ہیں?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب ?ا?م کنتم شھدائ? حدیث:3382
حضرت اسحاق علیہ السلام کی اولاد اور ان کی باہمی عداوت اور سبب
اہل کتاب کہتے ہیں کہ حضرت اسحاق علیہ السلام نے اپنے والد کی زندگی میں رفقا اردو بائبل میں رِبقہ بنت بتوئیل درج ہے?بنت بتوایل سے شادی کی، اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی‘ وہ بانجھ تھی? آپ نے اللہ سے دعا کی تو وہ امید سے ہوگئی? پھر اس کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے? ایک کا نام عِی±سُو تھا جسے اہل عرب عِی±ص کہتے ہیں? وہ رومیوں کا جدامجد ہے? اور دوسرا جو اپنے بھائی کی ایڑی پکڑے ہوئے پیدا ہوا، اس کا نام ”یعقوب“ رکھا گیا? ان ہی کا نام ”اسرائیل“ بھی ہے? اسی لیے ان کی اولاد بنی اسرائیل کہلاتی ہے?
وہ کہتے ہیں کہ حضرت اسحاق علیہ السلام کو حضرت یعقوب علیہ السلام کی نسبت عیسو سے زیادہ محبت تھی? کیونکہ وہ ان کا پہلوٹا بیٹا تھا اور رفقا کو یعقوب سے زیادہ محبت تھی کیونکہ وہ چھوٹے تھے?
? اولاد اسحاق علیہ السلام کی باہمی عداوت اور سبب: جب حضرت اسحاق علیہ السلام بوڑھے ہوگئے اور ان کی نظر کمزور ہوگئی تو انہوں نے اپنے بیٹے عیسو سے کھانا تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اسے حکم دیا کہ

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ادریس علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.