قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام

جا کر کوئی جانور شکار کرے اور اس کا گوشت پکا کر کھلائے تاکہ آپ اس کے حق میں خیروبرکت کی دعا کریں? عیسو شکار پیشہ آدمی تھا‘ وہ شکار کی تلاش میں نکل گیا? رفقا نے اپنے بیٹے یعقوب سے کہا کہ اپنی بکریوں میں سے دو عمدہ میمنے ذبح کرکے اپنے والد کی پسند کا کھانا تیار کرے اور بھائی کے آنے سے پہلے والد کو پیش کردے تاکہ وہ اس کے حق میں دعا کریں?پھر اس نے یعقوب کو عیسو کے کپڑے پہنادیے اور میمنوں کی کھال اس کے بازوؤں اور گردن پر لپیٹ دی کیونکہ عیسو کے جسم پر بہت بال تھے اور یعقوب علیہ السلام کا جسم بالوں سے صاف تھا? جب اس نے کھانا لاکر پیش کیا تو اسحاق علیہ السلام نے فرمایا: ”تو کون ہے؟“ اس نے کہا: ”آپ کا بیٹا (عیسو) ہوں?“ آپ نے اس سے معانقہ کیا اور فرمایا:” آواز تو یعقوب کی ہے لیکن چھونے اور کپڑوں سے عیسو معلوم ہوتا ہے?“
جب حضرت اسحاق علیہ السلام نے کھانا کھا لیا تو حضرت یعقوب علیہ السلام کو دعا دی کہ وہ اپنے تمام بھائیوں سے زیادہ معزز ہو، وہ ان کا اور بعد والی قوموں کا سردار ہو اور اس کا رزق اور اولاد بہت زیادہ ہو?
جب وہ آپ کے پاس سے نکلے تو اُن کا بھائی عیسو بھی والد کے حکم کے مطابق کھانا لے کرحاضر ہوا? حضرت اسحاق علیہ السلام نے فرمایا: ”بیٹا! یہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”یہ وہ کھانا ہے جس کی آپ نے خواہش کی تھی?“ آپ نے فرمایا: ”کیا تو تھوڑی دیر پہلے میرے پاس کھانا نہیں لایا تھا جسے کھا کر میں نے تجھے دعا دی تھی؟“ اس نے کہا: ”نہیں، اللہ کی قسم!“ اسے معلوم ہوگیا کہ اس کا بھائی (یعقوب) اس سے پہلے کھانا پیش کرکے دعا لے چکا ہے‘ چنانچہ اسے اس پر بہت غصہ آیا?
اہل کتاب کہتے ہیں کہ اس نے بھائی کو دھمکی دی کہ باپ کی وفات کے بعد اسے قتل کردے گا? اس کے مطالبے پر اس کے والد (اسحاق علیہ السلام) نے اس کے لیے دوسری دعا کی کہ اس کی اولاد کو سخت (اور زرخیز) زمین ملے اور ان کے رزق اور پھلوں میں اضافہ ہو?
جب ان کی ماں نے سنا کہ عیسو اپنے بھائی یعقوب کو دھمکیاں دے رہا ہے تو اس نے یعقوب سے کہا کہ اپنے ماموں ”لابان“ کے پاس حران کے علاقے میں چلا جائے اور بھائی کا غصہ ٹھنڈا ہونے تک وہیں رہے اور اس کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی کرلے? اس نے اپنے خاوند اسحاق علیہ السلام سے بھی کہا کہ یعقوب کو ایسا کرنے کی نصیحت کرے اور اسے دعا دے? چنانچہ اسحاق علیہ السلام نے ایسے ہی کیا?
حضرت یعقوب علیہ السلام دن کے پچھلے پہر روانہ ہوئے? راستے میں شام ہوگئی تو وہ ایک جگہ پتھر پر سر رکھ کر سوگئے? انہوں نے خواب میں دیکھا کہ زمین سے آسمان تک ایک سیڑھی لگی ہوئی ہے جس پر فرشتے چڑھ اور اتر رہے ہیں اور اللہ تعالی? انہیں (یعقوب علیہ السلام کو) مخاطب کرکے فرما رہا ہے: ”میں تجھے برکت دوں گا اور تیری اولاد بہت بڑھاؤں گا اور یہ زمین تجھے اور تیری نسل کو دوں گا?“ جب آپ بیدار ہوئے تو اس خواب کی وجہ سے بہت خوش تھے? آپ نے نذر مانی کہ اگر وہ سلامتی سے گھر پہنچ گئے تو اس مقام پر اللہ کی عبادت گاہ تعمیر کریں گے اور اللہ تعالی? آپ کو جو کچھ بھی دے گا اس کا دسواں حصہ اللہ کے لیے دیں گے? پھر آپ نے اس پتھر پر بطور نشانی تیل لگا دیا? اس جگہ کا نام ”بیت ایل“ یعنی بیت اللہ رکھا

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.