قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسماعیل علیہ السلام

پہنچا تو ابراہیم نے کہا: بیٹا! میں خواب میں دیکھتا ہوں (گویا) تم کو ذبح کررہا ہوں? اب تم دیکھو کہ
تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا: اباجان! جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیے? اللہ نے چاہا تو آپ
مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے?“ (الصافات:102,101/37)
آپ کے والد نے آپ کو جس قربانی کی طرف بلایا، آپ نے اسے دل و جان سے قبول فرمایا? آپ نے صبر کا وعدہ کیا تو وعدہ پورا بھی کیا اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرکے دکھایا? اللہ تعالی? کا ارشاد ہے:
”اور کتاب میں اسماعیل کا بھی ذکر کرو‘ وہ وعدے کے سچے اور (ہمارے) بھیجے ہوئے نبی تھے اور
اپنے گھر والوں کو نماز اور زکو?ة کا حکم کرتے تھے اور اپنے پروردگار کے ہاں پسندیدہ (اور برگزیدہ)
تھے?“ (مریم: 55,54/19)اور فرمایا:
”اور ہمارے بندوں ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے،
ہم نے اُن کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا اور وہ ہمارے نزدیک
منتخب اور نیک لوگوں میں سے تھے اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو? وہ سب نیک لوگوں
میں سے تھے?“ (ص?: 48-45/38)
اور فرمایا:
”اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل (کو بھی یاد کرو) یہ سب صبر کرنے والے تھے اور ہم نے اُن کو
اپنی رحمت میں داخل کیا? بلاشبہ وہ نیکوکار تھے?“ (الا?نبیائ: 86,85/21)
اور مزید فرمایا:
”(اے نبی!) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور اُن کے بعد آنے
والے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی، اور ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور ان کی اولاد (وغیرہ کی طرف
وحی بھیجی?“) (النسائ: 163/4)
نیز ارشاد ہے:
”(مسلمانو!) کہہ دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اُتری اُس پر اور جو (صحیفے)
ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اُن کی اولاد پر نازل ہوئے اُن پر (بھی ایمان
لائے?“) (البقرة: 136/2)
اور فرمایا:
”(اے یہود و نصاری?!) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب
اور اُن کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے؟ (اے نبی!) ان سے کہہ دو کہ بھلا تم زیادہ علم رکھتے ہو یا
اللہ؟“ (البقرة: 140/2)
ان آیات میں اللہ تعالی? نے آپ کی ہر خوبی بیان فرمائی? آپ کو اپنا نبی اور رسول بنا کر مخاطب کیا اور جاہلوں نے آپ کی طرف جو غلط باتیں منسوب کی تھیں، ان کی تردید فرماتے ہوئے آپ کو منزہ اور پاک بیان فرمایا اور مومنوں کو حکم دیا کہ آپ پر نازل ہونے والی وحی اور ہدایت پر ایمان رکھیں?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت اسماعیل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.