قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت لوط علیہ السلام

حضرت لُوط علیہ السلام

نام و نسب‘ جائے نبوت اور قرآن مجید میں آپ کا تذکرہ

حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ میں پیش آنے والا ایک اہم اور عظیم واقعہ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر اللہ تعالی? کے سخت عذاب کا نزول ہے?
حضرت لوط علیہ السلام ہاران کے بیٹے تھے اور ہاران تارح یعنی آزر کے بیٹے تھے? چنانچہ حضرت لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے کیونکہ ابراہیم علیہ السلام، ہاران اور ناحور آپس میں بھائی تھے، جیسے کہ پہلے بیان ہوچکا ہے?
حضرت لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اجازت بلکہ ان کے حکم سے ان کے علاقے سے منتقل ہوکر ”غورزغر“ کے علاقے میں ”سدوم“ کے شہر میں رہائش پذیر ہوگئے تھے? یہ اس علاقے کا مرکزری مقام تھا، جس کے ساتھ کافی زرعی اراضی اور دیہات وغیرہ ملحق تھے? یہاں کے باشندے انتہائی فاسق و فاجر، شدید ترین کافر، انتہائی بدفطرت اور بے حد بدکردار تھے? وہ راہزنی کے عادی اور سرعام برے کام کرنے والے تھے? وہ ایک دوسرے کو ان گناہوں کے ارتکاب سے منع بھی نہیں کرتے تھے? یعنی ان کے اعمال انتہائی برے تھے?
انہوں نے بے حیائی کا ایک نیا کام شروع کر رکھا تھا‘ جو اُن سے پہلے کسی انسان نے نہیں کیا تھا? یعنی انہوں نے اپنی نفسانی خواہش مردوں سے پوری کرنا شروع کردی اور اپنی جائز خواہش عورتوں کے ذریعے سے پوری کرنے سے اجتناب کرنے لگے‘ حالانکہ اللہ تعالی? نے مردوں کے لیے جنسی خواہش پوری کرنے کے لیے عورتیں پیدا کی ہیں?
حضرت لوط علیہ السلام نے انہیں اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کی دعوت دی اور انہیں حرام کاموں سے اور فحاشی کے قبیح افعال سے منع فرمایا لیکن ان کی گمراہی اور سرکشی میں اضافہ ہوگیا، وہ کفر اور گناہوں میں بدستور ملوث رہے? تب اللہ تعالی? نے ان پر وہ عذاب نازل فرمایا، جو اُن کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا? اللہ تعالی? نے انہیں دنیا والوں کے لیے عبرت بنادیا، جس سے دنیا بھر کے اہل خرد کو نصیحت ہو?
اسی وجہ سے اللہ تعالی? نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر ان کا واقعہ بیان کیا ہے? چنانچہ سورہ? اعراف میں ارشاد ہے:
”اور (اسی طرح جب ہم نے) لوط کو (پیغمبر بنا کر بھیجا تو) اُس وقت انہوں نے اپنی قوم سے کہا تم
ایسی بے حیائی کا کام کیوں کرتے ہو کہ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے اس طرح کا کام نہیں
کیا، یعنی خواہش نفسانی پوری کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے
ہو? حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو? اور ان کی قوم سے اس کے سوا کوئی
جواب نہ بن پڑا کہ وہ بولے: اُن لوگوں (لوط اور ان کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت یونس علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.