قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت لوط علیہ السلام

نتائج و فوائد.... عبرتیں و حکمتیں

? لواطت ایک قبیح و شنبیع جرم: حضرت لوط علیہ السلام جس قوم کی طرف مبعوث کیے گئے وہ طرح طرح کے گناہوں کی دلدل میں دھنسی ہوئی تھی? ان کا سب سے بڑا اور قبیع جرم، مردوں سے ہم جنس پرستی تھی جو انہی کی ایجاد تھا? لذت آشنائی اور شہوت پرستی میں یہ قوم تمام حدیں پھلانگ چکی تھی? شہوت رانی کی انتہا کو پہنچی ہوئی اس قوم نے فطری اور طبعی طریقوں کو ترک کرکے، لواطت کے غیر فطری، غیر طبعی اور شنیع جرم کو اختیار کیا? اس غیر شائستہ اور قبیح جرم کی قباحت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی جب وہ یہ جرم سرعام محفلوں میں ایک دوسرے کے سامنے کرتے یا سر راہ کرتے جس سے مسافروں اور راہ گزروں کو سخت اذیت ہوتی? نیز وہ مسافروں سے بھی زبردستی بے حیائی کا ارتکاب کرتے، مسافروں کو پتھر مارتے اور ان کا ساز و سامان لوٹ لیتے?
حضرت لوط علیہ السلام نے قوم کو ان تمام قبیح افعال سے روکا اور ان کے نقصانات اور خرابیوں سے آگاہ کیا? جواب میں سرکش و باغی قوم نے حضرت لوط علیہ السلام کو برا بھلا کہا اور عذابِ الہ?ی کا مطالبہ کردیا جس نے بالآخر انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیا? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور حضرت لوط کا بھی ذکر کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے ہو
جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں کسی نے نہیں کیا? کیا تم مردوں کے پاس (بدفعلی کے لیے) آتے ہو اور
راستے بند کرتے ہو اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائی کا کام کرتے ہو؟ اس کے جواب میں اس کی
قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالی? کا عذاب لے آ?“
(العنکبوت: 29,28/29)
? لواطت کے مضر صحت اثرات: اللہ تعالی? نے اپنی رحمت سے ہمارے لیے ہر وہ چیز حلال اور جائز رکھی ہے جو ہمارے لیے مفید، نفع بخش اور ہماری سلامتی و بقا کے لیے ضروری ہے? اور ہر اس چیز کو حرام و ممنوع کردیا ہے جو ہماری دنیا یا آخرت کے لیے نقصان دہ ہے? انسان کی فطری خواہش کی تسکین کے لیے اللہ تعالی? نے عورت کو پیدا فرمایا ہے اور انسانی شہوت کی تسکین کے لیے نکاح کا مقدس نظام انسانوں کو دیا ہے تاکہ انسانوں کے جذبات کو مناسب راہ مل سکے، نسل انسانی کی بقا کا سامان مہیا ہو اور معاشرے میں امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں?
دور جدید کے نام نہاد ”مہذب و متمدن“ ملکوں نے اس نظام الہ?ی سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے معاشروں میں لواطت کو قانوناً جائز قرار دے لیا ہے? ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دینے کے بعد یہ ممالک کس طرح عذاب الہ?ی کا شکار ہوئے ہیں، ان کے نظام اخلاقیات کا جنازہ کس بری طرح سے دوراہے میں رکھا ہے اس کا اندازہ ان ممالک کے مختصر جائزے سے عیاں ہے?
ا ان ممالک میں خاندانی نظام حیات ختم ہوگیا ہے کیونکہ مرد مردوں سے اور عورتیں عورتوں سے باہم
لذت آشنا ہیں اور نسل انسانی تیزی سے کم ہورہی ہے? ان ممالک میں آبادی کی شرح خطرناک حد
تک کم ہوچکی ہے کیونکہ شہوت پرست قومیں بچے جننے اور ان کی پرورش و تربیت پر راضی نہیں? اسی

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت لوط علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.