قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

رکھا ہے? اگر آپ اس عذاب کو ہم سے ہٹادیں تو ہم ضرور آپ کے کہنے سے ایمان لے آئیں
گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی (رہا کر کے) آپ کے ہمراہ کردیں گے?“
موسی? علیہ السلام نے دعا کی تو عذاب ختم ہوگیا? لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا? تب اللہ تعالی? نے ان پر ٹڈی دل کا عذاب بھیج دیا جس نے تمام درخت اور پودے کھالیے? ان لوگوں نے حضرت موسی? علیہ السلام سے دوبارہ وعدہ کیا تو آپ کی دعا سے عذاب ٹل گیا? انہوں نے پھر وعدہ توڑ دیا تو حضرت موسی? علیہ السلام کو حکم ہوا کہ ریت کے ایک بڑے ٹیلے پر عصا ماریں? انہوں نے عصا مارا تو وہاں سے جوئیں نکل کر گھروں میں داخل ہوگئیں اور لوگوں کے لیے کھانا پینا اور سونا یا آرام کرنا دشوار ہوگیا?
جب وہ جوؤں سے تنگ آگئے تو موسی? علیہ السلام سے پہلے کی طرح درخواست کی? ان کی دعا سے عذاب ختم ہوگیا? لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا? تب اللہ تعالی? نے مینڈک بھیج دیے? گھروں میں، کھانے پینے کی چیزوں میں اور برتنوں میں مینڈک ہی مینڈک نظر آنے لگے? کوئی شخص کپڑا اُٹھاتا تو نیچے مینڈک نکل آتے? کھانے کا برتن کھولتا تو مینڈک پھدک کر اس میں جا پڑتے?
جب وہ مینڈکوں سے تنگ آگئے تو پھر وہی درخواست کی? موسی? علیہ السلام کی دعا سے عذاب ختم ہوگیا تو انہوں نے پھر اپنا وعدہ پورا کرنے سے انکار کردیا? تب ان پر خون کا عذاب آگیا? فرعونیوں کا سارا پانی خون میں تبدیل ہوگیا? وہ کسی کنویں سے پانی نکالتے یا دریا سے پانی لیتے یا پانی کے برتن سے چلو بھرتے، ان کے ہاتھ میں پہنچتے ہی خون بن جاتا? بعض علماءنے خون کے عذاب سے نکسیر کی بیماری مراد لی ہے?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”جب ان پر کوئی عذاب واقع ہوتا تو یوں کہتے: اے موسی?! ہمارے لیے اپنے رب سے اس بات
کی دعا کیجیے، جس کا اس نے آپ سے عہد کر رکھا ہے? اگر آپ اس عذاب کو ہم سے ہٹادیں تو ہم
ضرور آپ کے کہنے سے ایمان لے آئیں گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی (رہا کرکے) آپ کے
ہمراہ کردیں گے? پھر جب ان سے، اس عذاب کو ایک خاص وقت تک کہ اس تک ان کو پہنچنا تھا،
ہٹا دیتے تو وہ فوراً ہی عہد شکنی کرنے لگتے? پھر ہم نے ان سے بدلہ لے لیا یعنی ان کو دریا میں غرق
کردیا? اسی سبب سے کہ وہ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان سے بالکل ہی غفلت کرتے تھے?“
(الا?عراف: 136-134/7)
یہ ان لوگوں کے تکبر اور گمراہی کا بیان ہے کہ انہوں نے حضرت موسی? علیہ السلام کے ان معجزات کو اہمیت نہ دی جو آپ اللہ کی طرف سے لائے تھے? ان پر جب بھی معجزانہ آزمائش آتی تھی وہ وعدہ کرتے تھے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کر کے حضرت موسی? علیہ السلام پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو آزاد کردیں گے? لیکن وہ اصلاح کی بجائے عہد شکنی کرتے رہے اور پھر ان پر ہر بار پہلے سے بڑا عذاب آتا تھا?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.