قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما اور دیگر علماءبیان کرتے ہیں کہ جب موسی? علیہ السلام تورات کی تختیاں لے کر آئے تو بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ اسے قبول کریں اور پختہ عزم کے ساتھ اس پر عمل کریں? انہوں نے کہا: تختیاں ہمیں دکھائیے؟ اگر وہ احکام آسان ہوئے تو ہم مان لیں گے? موسی? علیہ السلام نے فرمایا: بلکہ تمام کو قبول کرو? دونوں طرف سے کئی بار یہ بات کہی گئی، تب اللہ تعالی? نے فرشتوں کو حکم دیا تو انہوں نے پہاڑ کو اُٹھا کر ان لوگوں کے سروں پراس طرح معلق کردیا گویا وہ بادل ہو اور ان سے کہا گیا: ”اگر قبول نہیں کروگے تو یہ پہاڑ تم پر گر پڑے گا?“ تب انہوں نے قبول کیا? انہیں سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو انہوں نے اس طرح سجدہ کیا کہ کنکھیوں سے پہاڑ کی طرف بھی دیکھ رہے تھے? یہودیوں میں اب تک اسی طرح سجدہ کرنے کا رواج باقی ہے? وہ کہتے ہیں: ” کوئی سجدہ اس سجدے سے عظیم نہیں ہو سکتا جس کے ذریعے سے ہم سے عذاب ٹل گیا?“
اللہ تعالی? کے فرمان: ”تم اس کے بعد بھی پھرگئے?“ کا مطلب یہ ہے کہ اتنا عظیم معاہدہ ہوجانے کے بعد بھی تم نے اپنے وعدے توڑ دیے? ”پھر اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی?“ کہ اللہ نے تمہاری طرف رسول بھیجے اور تم پر کتابیں نازل کیں? ”تو تم نقصان اٹھانے والے ہوجاتے?“
(البقرة: 64/2)

گائے ذبح کرنے کا واقعہ

حضرت موسی? علیہ السلام کی قوم کے چند اوباش اپنے چچا کی جائیداد پر قبضہ جمانا چاہتے تھے چنانچہ ان میں سے ایک نے چپکے سے اسے قتل کردیا اور پھر اس کی نعش پر مگر مچھ کے آنسو بہانے لگا اور قصاص کا مطالبہ کرنے لگا جبکہ قاتل وہ خود ہی تھا، لہ?ذا قاتل کی تلاش کے لیے اللہ تعالی? نے حضرت موسی? علیہ السلام کو ایک اور معجزہ عطا کیا? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور جب موسی? نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو? وہ
بولے: کیا تم ہم سے مذاق کرتے ہو؟ (موسی? نے) کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان
بنوں? انہوں نے کہا: اپنے پروردگار سے التجا کیجیے کہ وہ ہمیں بتائے کہ وہ گائے کس طرح کی ہو؟
(موسی? نے) کہا: پروردگار فرماتا ہے کہ وہ گائے نہ تو بوڑھی ہو اور نہ بچھڑا بلکہ ان کے درمیان (یعنی
جوان) ہو، سو جیسا تم کو حکم دیا گیا ہے ویسا کرو! انہوں نے کہا کہ اپنے پروردگار سے درخواست کیجیے
کہ ہم کو یہ بھی بتا دے کہ اس کا رنگ کیسا ہو؟ موسی? نے کہا: پروردگار فرماتا ہے کہ اس کا رنگ گہرا زرد
ہو کہ دیکھنے والوں (کے دل) کو خوش کردیتا ہو? انہوں نے کہا: اپنے پروردگار سے پھر درخواست
کیجیے کہ وہ ہم کو بتادے کہ وہ اور کس کس طرح کی ہو کیونکہ بہت سی گائیں ہمیں ایک دوسرے کے
مشابہ معلوم ہوتی ہیں (پھر) اللہ نے چاہا تو ہمیں ٹھیک بات معلوم ہوجائے گی? موسی? نے کہا کہ
اللہ فرماتا ہے کہ وہ گائے کام میں لگی ہوئی نہ ہو، نہ تو زمین جوتتی ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہو، اس میں
کسی قسم کا داغ نہ ہو? کہنے لگے: اب تم نے سب باتیں درست بتادیں? غرض (بڑی مشکل سے)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.