قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

ہے? ان میں ستر ہزار ایسے افراد ہیں جو بغیر حساب کے اور بغیر کوئی سزا بھگتے جنت میں داخل ہوجائیں گے?
اس کے بعد رسول اللہ? اُٹھ کر گھر تشریف لے گئے? حاضرین اس بارے میں بات چیت کرنے لگے? انہوں نے کہا: یہ کون لوگ ہیں جو بغیر سزا کے اور بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوجائیں گے؟ کچھ حضرات نے کہا: شاید وہ نبی? کی صحبت کا شرف حاصل کرنے والے افراد ہیں? کچھ حضرات نے کہا: شاید وہ ایسے لوگ ہیں جو اسلام میں پیدا ہوئے اور جنہوں نے اللہ کے ساتھ بالکل شرک نہیں کیا? اور اس طرح کی آراءظاہر کیں? (اتنے میں) رسول اللہ? باہر تشریف لے آئے? فرمایا: ”کس بارے میں بات چیت کر رہے ہو؟“ صحابہ رضی اللہ عنھُم نے اپنی کہی ہوئی باتیں بتائیں? نبی? نے فرمایا: ”یہ (حساب کے بغیر جنت میں جانے والے) افراد وہ ہیں جو داغ نہیں لگواتے، جھاڑ پھونک نہیں کرواتے، بدشگونی نہیں لیتے، صرف اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں?“ حضرت عکاشہ بن محصن اَسَدی ? نے اُٹھ کر عرض کی: اللہ کے رسول! دعا کیجیے اللہ مجھے بھی ان میں سے بنا دے? آپ? نے فرمایا: ”تو اُن میں شامل ہے?“ پھر ایک اور صاحب اُٹھ کھڑے ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! کیا میں بھی ان میں شامل ہوں؟ فرمایا: ”اس شرف میں عکاشہ? تجھ پر سبقت لے گیا?“ صحیح البخاری‘ الرقاق‘ باب یدخل الجنة سبعون ا?لفاً بغیر حساب‘ حدیث: 6541
/ موسی? علیہ السلام کا مقام و مرتبہ قرآن مجید میں: اللہ تعالی? نے قرآن مجید میں حضرت موسی? علیہ السلام کا ذکر بہت زیادہ فرمایا ہے? کہیں تفصیل سے اور کہیں اختصار کے ساتھ آپ کی بہت زیادہ تعریف فرمائی ہے? بہت سے مقامات پر حضرت موسی? علیہ السلام کااور آپ کی کتاب کا ذکر حضرت محمد ? اور آپ کی کتاب کے ساتھ کیاگیا ہے? جیسا کہ سورة البقرہ میں ارشاد الہ?ی ہے:
”جب کبھی ان کے پاس اللہ کا کوئی رسول ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والا آیا ان اہل کتاب
کے ایک فرقہ نے اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے ڈال دیا گویا جانتے ہی نہ تھے?“
(البقرة: 101/2) اور فرمایا:
”اللہ (جو معبود برحق ہے) اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں (وہ) زندہ (اور) ہمیشہ رہنے والا
ہے? اُس نے (اے محمد!) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی (آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرتی ہے
اور اُسی نے تورات اور انجیل نازل کیں (یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات و انجیل
اتاریں) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کردینے والا ہے‘ نازل کیا? جو لوگ اللہ کی
آیتوں کا انکار کرتے ہیں اُن کو سخت عذاب ہوگا اور اللہ زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے?“
(آل عمران: 4-2/3) اور ایک مقام پر فرمایا:
”اور ان لوگوں نے اللہ کی قدر جیسی جاننی چاہیے تھی نہ جانی جب انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان پر
(وحی اور کتاب وغیرہ) کچھ بھی نازل نہیں کیا? کہو کہ جو کتاب موسی? لے کر آئے تھے اُسے کس نے
نازل کیا تھا؟ جو لوگوں کے لیے نور اور ہدایت تھی اور جسے تم نے علیحدہ علیحدہ اوراق (پر نقل) کر رکھا

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.