قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

ہرشاءکی گھاٹی پر پہنچے تو فرمایا: ”یہ کون سی گھاٹی ہے؟“ عرض کیا گیا: ہرشاءکی گھاٹی ہے? آپ نے فرمایا: ”گویا میں یونس بن متّ?ی علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں، وہ ایک سرخ اونٹنی پر سوار ہیں، اون کا جبہ زیب تن ہے، ان کی اونٹنی کی مہار کھجور کے پتوں (سے بنی ہوئی رسی) کی ہے اور [لَبَّی±ک] پکار رہے ہیں?“
صحیح مسلم‘ الایمان‘ باب الاسراءبرسول اللہ? الی السموات و فرض الصلوات‘ حدیث: 166 ومسند ا?حمد‘ 215/1 وصحیح ابن حبان: 35/8‘ حدیث: 6186
حضرت مجاہد? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: ہم لوگ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما کی مجلس میں تھے کہ دجال کی بات چل نکلی کہ اس کی پیشانی پر [ک‘ ف‘ ر] لکھا ہوا ہے? حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما نے فرمایا: ”لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟“ مجاہد? نے کہا: ”کہتے ہیں کہ اس کی پیشانی پر [ک‘ ف‘ ر] لکھا ہوا ہے?“ ابن عباس رضی اللہ عنہُما نے فرمایا: ”میں نے یہ بات تو نبی? سے نہیں سنی لیکن آپ ? نے یہ فرمایا تھا: ”ابراہیم علیہ السلام کی شکل و شباہت معلوم کرنا چاہو تو اپنے ساتھی (حضرت محمد?) کو دیکھ لو? اور حضرت موسی? علیہ السلام گندمی رنگ کے، گھنگھریالے بالوں والے تھے? وہ ایک اونٹ پر سوار تھے جس کی نکیل کھجور کے پتوں کی تھی? گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں کہ [لَبَّی±ک] پکارتے ہوئے وادی سے اتر رہے ہیں?“ مسند ا?حمد: 277/1 وصحیح مسلم‘ الایمان‘ باب الاسراءبرسول اللہ?.... الخ حدیث: 166
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی? نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج ہوئی، میں نے موسی? بن عمران علیہ السلام کو دیکھا، وہ لمبے قد کے، گھنگھریالے بالوں والے تھے جیسے کہ شَنُو±ئَ قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں? میں نے عیسی? ابن مریم (علیہماالسلام) کو بھی دیکھا، وہ درمیانے قد کے، قدرے سرخ و سفید رنگت والے تھے، ان کے بال سیدھے تھے?“
مسند ا?حمد: 259/1 وصحیح مسلم‘ الایمان‘ باب الاسراءبرسول اللہ ?.... الخ‘ حدیث: 165

حضرت موسی? علیہ السلام کی وفات

حضرت ابو ہریرہ? سے مروی ہے کہ ملک الموت کو حضرت موسی? علیہ السلام کی طرف (ان کی روح قبض کرنے کے لیے) بھیجا گیا? جب وہ آئے تو موسی? علیہ السلام نے انہیں تھپڑ مار دیا? وہ اپنے رب تعالی? کے پاس گئے اور عرض کی: ”تونے مجھے جس بندے کی طرف بھیجا ہے، وہ مرنا نہیں چاہتا?“ اللہ تعالی? نے فرمایا: ”دوبارہ ان کے پاس جائیں اور ان سے کہیں کہ کسی بیل کی پشت پر ہاتھ رکھیں‘ اُن کے ہاتھ کے نیجے جتنے بال آئیں گے، اتنے سال عمر (مزید) مل جائے گی?“ (ملک الموت نے حضرت موسی? علیہ السلام کو اللہ کا یہ پیغام پہنچایا?) آپ نے فرمایا: ”یارب! اس کے بعد کیا ہوگا؟“ اللہ تعالی? نے فرمایا: ”پھر موت آجائے گی?“ موسی? علیہ السلام نے فرمایا: ”تب ابھی (وفات کا حکم قبول ہے?“)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.