قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت صالح علیہ السلام

قرآن مجید نے اس کا ذکر ان الفاظ سے کیا ہے:
”پھر اُن لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا تو اُس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں سو
(دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہے؟“ (القمر: 30,29/54)
حضرت عبداللہ بن زمعہ? سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے خطبہ کے دوران میں اونٹنی کا اور اسے قتل کرنے والے کا ذکر کیا اور فرمایا: ”اسے قتل کرنے کے لیے ایک دلیر سردار اُٹھا، جس کی بات مانی جاتی تھی جیسے (قریش میں) ابو زمعہ ہے?“
صحیح البخاری‘ التفسیر‘ باب سورة (والشمس و ضحاھا) حدیث: 4942
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنُہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ? نے حضرت علی? سے فرمایا: ”کیا میں تجھے نہ بتاؤں کہ سب سے زیادہ بدبخت کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں! فرمائیے?“ نبی علیہ السلام نے فرمایا: ”دو شخص ہیں? ایک تو ثمود کا سرخ فام آدمی جس نے اونٹنی کو قتل کیا تھا، اور ایک وہ جو تجھے، اے علی! اس جگہ (یعنی سر پر) ضرب لگائے گا، جس سے یہ (یعنی ڈاڑھی) تر ہوجائے گی?“
مسند ا?حمد: 263/4 سلسلة الا?حادیث الصحیحة‘ حدیث: 1888
اللہ تعالی? نے فرمایا:
”آخر انہوں نے اونٹنی (کی کونچوں) کو کاٹ ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے
لگے کہ صالح! جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے ہو، اگر تم (اللہ کے) پیغمبر ہو تو اُسے ہم پر لے آؤ?“
(الا?عراف: 77/7)
ان کے اس قول میں کئی انداز سے کفر کا واضح اظہار ہے:
? انہوں نے مو?کد طور پر ممنوع کام کا ارتکاب کرکے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی? یعنی اس
اونٹنی کو ہلاک کیا جسے اللہ تعالی? نے ان کے لیے آیت (نشانی، معجزہ) قرار دیا تھا?

? انہوں نے ایسا کام کیا جس سے عذاب جلدی آجائے? لہ?ذا وہ دو وجہ سے اس کے مستحق ہوگئے?

? ایک اس لیے کہ اللہ تعالی? نے عذاب کی یہ شرط بیان فرمائی تھی کہ اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا
ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا?

? دوسری وجہ یہ ہے کہ انہوں نے عذاب کے جلد آجانے کا مطالبہ کیا?

? کفر کی تیسری وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اس رسول کی تکذیب کی جس کی نبوت اور سچائی کا ناقابل
تردید ثبوت موجود تھا اور انہیں اس کا پوری طرح علم اور یقین تھا? لیکن کفر، ضلالت اور فساد نے
انہیں مجبور کردیا کہ وہ حق کو ناقابل فہم قرار دیں اور اس طرح ان پر عذاب نازل ہوجائے?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت صالح علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.