قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت شعیب علیہ السلام

آواز کا عذاب نازل ہوا جس سے وہ تباہ ہوگئے اور تمام آوازیں خاموش ہوگئیں?
سورہ? شعراءمیں مذکور ہے کہ ان پر ”سائبان والے دن“ کا جو عذاب آیا وہ ان کے مطالبے کا جواب تھا جو انہوں نے کیا تھا:
”تم تو جادو زدہ ہو‘ اور کچھ نہیں بس ہمارے جیسے آدمی ہو? اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو? اگر
سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ? شعیب نے کہا تم جو کام کرتے ہو میرا پروردگار اس
سے خوب واقف ہے?“ (الشعرائ: 188-185/26)
اس کی سزا کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی? نے فرمایا:
”تو اُن لوگوں نے اس (شعیب) کو جھٹلایا‘ پس سائبان والے دن کے عذاب نے اُن کو آ پکڑا?
بیشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا?“ (الشعرائ: 189/26)
مفسرین فرماتے ہیں کہ ان پر سخت گرمی مسلط ہوگئی? اللہ تعالی? نے سات دن ہوا روک لی? گرمی کی شدت پانی سے کم ہوتی نہ سائے سے اور نہ تہہ خانوں میں داخل ہوجانے سے? چنانچہ وہ گھروں سے میدان میں نکل آئے? اچانک ان پر ایک بادل آیا، تو وہ سب اس کے نیچے جمع ہوگئے تاکہ گرمی سے تسکین حاصل ہو? جب وہ سب کے سب جمع ہوگئے تو اس میں سے چنگاریاں اور شعلے برسنے لگے? زمین زلزلے سے لرز نے لگی اور آسمان سے انتہائی شدید آواز گونجی، جس سے وہ تباہ و برباد ہوگئے، جیسے کہ اللہ تعالی? نے فرمایا:
”اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے (یہ لوگ) جنہوں نے شعیب کی تکذیب کی تھی
ایسے برباد ہوگئے گویا وہ اُن میں کبھی آباد ہی نہیں ہوئے تھے? (غرض) جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا
وہ خسارے میں پڑ گئے?“ (الا?عراف: 92,91/7)
اللہ تعالی? نے حضرت شعیب علیہ السلام کو اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا? جیسا کہ ارشاد الہ?ی ہے:
”اور جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے اُن کو تو اپنی
رحمت سے بچا لیا اور جو ظالم تھے اُن کو چنگھاڑ نے آ دبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ
گئے? گویا اُن میں کبھی بَسے ہی نہ تھے? سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار
ہوئی تھی?“ (ھود: 95,94/11)
اور مزید فرمایا:
”اور ان کی قوم میں سردار لوگ جو کافر تھے کہنے لگے کہ (لوگو) اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بے
شک تم خسارے میں پڑگئے? تب اُن کو زلزلے نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے
رہ گئے (یہ لوگ) جنہوں نے شعیب کی تکذیب کی تھی ایسے برباد ہوگئے گویا وہ اُن میں کبھی آباد ہی
نہیں ہوئے تھے (غرض) جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑگئے?“
(الا?عراف: 92-90/7)
جب کہ وہ لوگ کہتے تھے:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت شعیب علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.