قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت شعیب علیہ السلام

جیسا کہ ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو بھیجا (تو) انہوں نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ ہی کی
عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں? تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی
آچکی ہے?“ (الا?عراف: 85/7)
یعنی میں واضح دلیل اور برہان قاطع لے کر آیا ہوں، جس سے میری تعلیمات کی صداقت ثابت ہوتی ہے اور اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ اس نے مجھے بھیجا ہے? دلیل سے مراد وہ معجزات ہیں جو آپ کے ہاتھ پر ظاہر ہوئے? قرآن و حدیث میں ان کی تفصیل مذکور نہیں? تاہم اس لفظ (بینہ) سے ان کی طرف مجمل اشارہ ہوتا ہے? مزید فرمایا:
”لہ?ذا تم ماپ اور تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اصلاح کے بعد
خرابی نہ کیا کرو?“ (الا?عراف: 85/7)
آپ نے انہیں عدل و انصاف کا حکم دیا اور ظلم سے منع کیا اور فرمایا: ”اگر تم صاحب ایمان ہو تو سمجھ لو کہ یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے?“ (الا?عراف: 86/7)
یعنی ہر راستے میں بیٹھ کر لوگوں کو پریشان نہ کرو، تم ان سے غنڈہ ٹیکس وصول کرتے ہو اور دہشت گردی کرکے راستے روکتے ہو?
امام سُدی? وغیرہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھُم سے مذکورہ آیت کا یہ مفہوم بیان کیا ہے کہ وہ لوگ گزرنے والے لوگوں کے مالوں میں سے دسواں حصہ وصول کر لیا کرتے تھے? حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہُما نے بھی یہی تشریح بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”سب سے پہلے ان لوگوں نے یہ ظالمانہ طریقہ ایجاد کیا?“ تفسیر ابن کثیر: 401/3 تفسیر سورة الا?عراف: 86
یعنی آپ نے انہیں ظاہری دنیوی راستے روکنے سے بھی منع فرمایا اور معنوی یعنی دین کے راستے میں رکاوٹ بننے سے بھی?

حضر شیعب علیہ السلام کی قوم کو نصیحت اور قوم کا اعلان بغاوت

ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور (اس وقت کو) یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تو اللہ نے تم کو جماعت کثیر بنا دیا? اور دیکھ لو کہ
خرابی کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا؟“ (الا?عراف: 86/7)
آپ نے انہیں نصیحت کرتے ہوئے اللہ کی نعمت یاد دلائی کہ ان کی تعداد کم تھی، اللہ نے زیادہ کردی? اور تنبیہ فرمائی کہ اگر وہ آپ کی ہدایات کی پیروی نہیں کریں گے تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو جائے گا? جیسے دوسرے مقام پر ارشاد ہے:
”اور ماپ اور تول میں کمی نہ کیا کرو? میں تو تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور (اگر تم ایمان نہ لاؤگے
تو) مجھے تمہارے بارے میں ایک ایسے دن کے عذاب کا خوف ہے جو تمہیں گھیر لے گا?“
(ھود: 84/11)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت شعیب علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.