قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عزیر علیہ السلام

حضرت عزیرعلیہ السلام

نام و نسب اور آپ کا تذکرہ
حافظ ابن عساکر? نے فرمایا: آپ کا نام عزیر بن حَیوة ہے? اور آپ کا نسب نامہ اس طرح بیان کیا ہے: عزیر بن سوریق بن عرنا بن ایوب بن درثنا بن عری بن تقی بن السبوع بن فنحاص بن الیعذر بن ھارون بن عمران ایک روایت کے مطابق آپ کے والد کا نام ”سروخا“ تھا? آپ کی قبر مبارک دمشق میں ہے?
حضرت عبداللہ بن سلام? کا قول ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالی? نے سو سال کے بعد دوبارہ زندہ کیا تھا، وہ حضرت عزیر علیہ السلام ہی تھے?
حضرت وہب بن منبہ? سے روایت ہے کہ عزیر علیہ السلام ایک دانا اور متقی آدمی تھے? ایک دن اپنے کھیتوں میں ان کی دیکھ بھال کے لیے تشریف لے گئے? واپسی پر ایک کھنڈر کے پاس سے گزر رہے تھے کہ دوپہر کی شدید گرمی سے بچنے کے لیے کھنڈر میں چلے گئے? آپ اپنے گدھے سے نیچے اُتر آئے? آپ کے پاس ایک ٹوکری میں انجیر اور ایک ٹوکری میں انگور تھے? آپ نے ایک ویران عمارت کے سائے میں بیٹھ کر اپنا پیالہ لیا? پیالے میں انگوروں کو نچوڑ کر رس نکال لیا? پھر آپ کے پاس جو خشک روٹی تھی، وہ لے کر رس میں ڈال دی تاکہ وہ نرم ہوجائے تو کھالیں? پھر آپ دیوار سے پاؤں لگا کر چت لیٹ گئے? آپ کی نظر چھت پر پڑی? دیکھا کہ چھت تو قائم ہے لیکن اس کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی صرف بوسیدہ ہڈیاں موجود ہیں? تب فرمایا: ”اس کی موت کے بعد اللہ تعالی? اسے کس طرح زندہ کرے گا؟“ (البقرة: 259/2)
یہ شک کے طور پر نہیں بلکہ تعجب کے طور پر فرمایا? اللہ تعالی? نے موت کا فرشتہ بھیجا? اس نے آپ کی روح قبض کرلی اور آپ سو سال تک فوت شدہ حال میں رہے? اس ایک صدی کی مدت میں بنی اسرائیل کو طرح طرح کے واقعات پیش آئے? جب سو سال گزر گئے تو اللہ تعالی? نے حضرت عزیر علیہ السلام کی طرف ایک فرشتہ بھیجا? اس نے آپ کا دل پیدا کیا تاکہ آپ سمجھ سکیں اور آنکھیں پیدا کیں تاکہ سب کچھ دیکھ کر سمجھیں کہ اللہ تعالی? مردوں کو کس طرح زندہ کرے گا? پھر آپ کے دیکھتے دیکھتے آپ کا جسم مبارک مکمل کیا گیا? ہڈیوں پر گوشت پوست اور بال بن گئے، پھر جسم میں روح ڈالی گئی اور آپ یہ سب کچھ دیکھ اور سمجھ رہے تھے? جب آپ اُٹھ کر بیٹھ گئے تو فرشتے نے آپ سے کہا: ”آپ کتنا عرصہ یہاں رہے؟“
آپ نے فرمایا: ”ایک دن ٹھہرا ہوں یااس سے بھی کم?“ کیونکہ دوپہر سے پہلے یہاں رکے تھے اور جب اُٹھے تو شام کا وقت تھا? ابھی سورج غروب نہیں ہوا تھا? فرشتے نے کہا: ”آپ یہاں ایک سو سال رہے ہیں? اپنے کھانے پینے کو دیکھیے!“ یعنی وہ خشک روٹی اور انگور کا رس? دیکھا تو وہ دونوں چیزیں اسی طرح تھیں? رس خراب نہیں ہوا تھا اور روٹی ابھی تک خشک تھی‘ نرم نہیں ہوئی? اسی لیے فرمایا: ”بالکل خراب

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت دانیال علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.