قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت یونس علیہ السلام

حضرت یونس علیہ السلام

قرآن مجید میں آپ کاتذکرہ

حضرت یونس علیہ السلام کی قوم وہ منفرد قوم ہے جس پر عذاب الہ?ی نازل ہوا تو اس نے توبہ کرلی، لہ?ذا عذاب الہ?ی ان سے دور کردیا گیا? ارشاد باری تعالی?:
”پھر کوئی بستی ایسی کیوں نہ ہوئی کہ ایمان لاتی تو اُسے اُس کا ایمان نفع دیتا، سوائے یونس کی قوم
کے، جب وہ ایمان لائی تو ہم نے دنیا کی زندگی میں اُن سے ذلت کا عذاب دور کردیا اور ایک
مدت تک (فوائد دنیاوی سے) اُن کو بہرہ مند رکھا?“ (یونس: 98/10)
حضرت یونس علیہ السلام قوم سے مایوس ہو کر علاقہ چھوڑ گئے تو اللہ تعالی? نے انہیں مچھلی کے پیٹ میں قید کردیا? اس وقت یونس علیہ السلام نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے نجات کی التجا کی?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ذوالنون (مچھلی والے) کو یاد کرو جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہوکر) غصے کی حالت میں
چل دیے اور خیال کیا کہ ہم اُن پر قابو نہیں پاسکیں گے? آخر اندھیرے میں (اللہ کو) پکارنے لگے
کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں‘ تو پاک ہے (اور) بے شک میں قصوروار ہوں? تو ہم نے ان کی دعا
قبول کرلی اور اُن کو غم سے نجات بخشی اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں?“
(الا?نبیائ: 88,87/21)
اللہ تعالی? نے آپ کی پکار کو قبول کیا اور آپ کو قید سے نجات دے دی? ارشاد ربانی ہے:
”اور بیشک یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے? سو اُس وقت
قرعہ ڈالا گیا تو انہوں نے زک اُٹھائی? پھر مچھلی نے اُن کو نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرنے
لگ گئے? پھر اگر وہ (اللہ کی) پاکیزگی بیان نہ کرتے تو اُس روز تک اُسی کے پیٹ میں رہتے
جب کہ لوگ دوبارہ زندہ کیے جائیں گے? پھر ہم نے ان کو‘ جب کہ وہ بیمار تھے‘ فراخ میدان میں
ڈال دیا اور اُن پر کدّو کا درخت اُگایا اور ان کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف
(پیغمبر بناکر) بھیجا تو وہ ایمان لے آئے‘ لہ?ذا ہم بھی اُن کو (دنیا میں) ایک وقت (مقررہ) تک
فائدے دیتے رہے?“ (الصافات: 148-139/37)
ایک اور مقام پر فرمایا:
”سو آپ اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کیجیے اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے (یونس) کی
طرح نہ ہونا کہ انہوں نے (اللہ کو) پکارا اور وہ غم و غصہ میں بھرئے ہوئے تھے? اگر تمہارے
پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیے جاتے اور ان کا حال ابتر
ہوجاتا? پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا?“ (القلم: 50-48/68)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.