غلط فہمی

فقیر سید وحید الدین کے والد فقیر سید نجم الدین ایک شادی میں شریک ہونے کے لیے لاہور تشریف لائے . ڈاکٹر علامہ اقبال بھی اس تقریب میں موجود تھے . فقیر سید نجم الدین کے ساتھ ان کا ان پڑھ چپڑاسی بھی تھا . چپڑاسی سے انہوں نے کہا " دیکھو یہی وہ ڈاکٹر علامہ اقبال ہیں جن کا میں اکثر ذکر کیا کرتا تھا . "
چپڑاسی بڑے ادب کے ساتھ علامہ اقبال سے کہنے لگا .
" میرے پیٹ میں اکثر درد رہتا ہے آپ کوئی دوا بتا دیں تو بڑی مہربانی ہوگی . "

Faqeer Syed Waheed Uddin k walid Faqeer Syed Najam Uddin aik shadi mai shareek hone k liye lahore tashreef laye. Dr Allama Iqbal bhi us taqreeb mai mojood thay. Faqeer Syed Najam Uddin k saath un ka un parrh chaprasi bhi tha. chaprasi se unhon ne kaha " Daikho yehi woh Dr Allama Iqbal hain jin ka mai aksar zikr kia karta tha."
Chaprasi barray adab k sath Allama Iqbal se kehne laga.
"Mere pait mai aksar dard rehta hai aap koi dawa bata den to barri mehrbani hogi."

Posted on May 15, 2013