تسلی

ملبوسات کی دکان پر سیلز گرل ایک خاتون کو ہر طرح کے ملبوسات دکھا دکھا کر تھک گئی . خاتون کے سامنے کپڑوں کے انبار لگ گیا مگر انہیں کوئی لباس پسند نہ آیا . آخر سیلز گرل تھکے تھکے لہجے میں بولی . " مجھے افسوس ہے آپ کو کوئی ڈریس پسند نہیں آیا . "
" کوئی بات نہیں . . . ! " خاتون نے تسلّی دینے والے انداز میں کہا . " تمہیں دِل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ، میں تو ویسے ہی فریج خریدنے کے ارادے سے گھر سے نکلی تھی . "

Malbosaat ki dukan par sales girl aik khatoon ko har tarah k malbosaat dikha dikha kar thak gai. Khatoon k samne kapron k anbaar lag gaya magar unhe koi libaas pasand na aya. Aakhir sales girl thakay thakay lehje mai boli. "Mujhe afsoos hai aap ko koi dress pasand nahi aya."
"Koi baat nahi...!" Khatoon ne tasalli dene wale andaaz mai kaha. "Tumhe dil chota karne ki zarorat nahi, mai to waise hi fridge khareedne k iraday se ghar se nikli thi."

Posted on Nov 25, 2013