تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 11:12

آئندہ سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں

اے آر وائی - کراچی: چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اگر توانائی بحران پر قابو پایا جائے اور شرح سود میں کمی ہو تو آئندہ مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم بیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔



اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ موثر اور جامع پالیسیز نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیداواری لاگت بڑھنے، بلند شرح سود، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور توانائی بحران کی وجہ سے ملک میں تینتالیس فیصد ٹیکسٹائل صنعتیں بند پڑی ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.