تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:44

روس دنیا کا سب سے بڑا نیوکلیئر آئس بریکر بنانے میں مصروف

ماسکو… روس میں دنیا کا سب سے بڑا نیوکلئیر آئس بریکر بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔روس نے اپنی اسٹریٹجک اور شپنگ طلب کو دیکھتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے نیوکلئیر پاورڈ آئس بریکر کی تعمیر شروع کردی ہے۔نئے آئس بریکر۔آرکٹیکا۔ کی لمبائی 173.3 میٹر اور چوڑائی 34 میٹر ہوگی، اس کا وزن 33 ہزار540 ٹن ہوگا جبکہ اس پر175 میگاواٹ کے نیوکلئیر ری ایکٹرز بھی نصب ہوں گے۔یہ آئس بریکر ڈیڑھ سے 2 ناٹ کی رفتارسے 4 میٹر گہری برف توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.